ڈی آئی خان‘پاک فوج کا ٹارگٹڈ آپریشن ‘ 5دہشت گرہلاک‘ 2زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان‘ اسلام آباد (صباح نیوز) تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کا ٹارگٹڈ آپریشن، 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اداروں کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور بھتا خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 5دہشت گرد
کمانڈر شفیع، حمزہ ، الیاس، ثاقب اور حسین مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علاوہ ازیںصدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔رہنمائوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔