راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے اتوار کے روز (12 جنوری کو) خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کی گئی، جس میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر حکمت عملی کے ساتھ گھیرے میں لے کر بھرپور کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکا خیز مواد کے ذخائر بھی شامل تھے۔ یہ ٹھکانے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملے شامل تھے اور یہ عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پُرعزم ہیں اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قوم کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدام کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-4
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے استنبول مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان کا گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا اورکہا ،اگر افغان فریق نے دہشت گردوں کو جلاوطن کرکے انہیں پاکستان کی تحویل میںدینے کی پیش کش کی تھی تو یہ عمل فوری طور پرانجام دیا جائے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ مزید بتایا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ وزارتِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔پاکستان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک، افغان بارڈر فورس کا اہلکار بھی شامل
  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پی ٹی آئی اور اے این پی رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان
  • سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
  • دہشت گردوں کی سرپرستی کاخاتمہ ناگزیر