2025-11-07@17:21:52 GMT
تلاش کی گنتی: 119

«ورلڈ بینک کی کارروائی»:

(نئی خبر)
    پنجاب وائلڈلائف نے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر شیر کے بچے کو اپنی تحویل میں رکھا، جس پر انہیں سزا کے طور پر جنگلی حیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ویڈیوز بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ عدالت نے رجب بٹ کو حکم دیا تھا کہ وہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں جنگلی حیات سے متعلق آگاہی ویڈیو بنائیں اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں، اس فیصلے کے تحت انہیں ایک سال تک ہر ماہ ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنی تھیں...
    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں بسانے کے منصوبے پر کڑی تنقید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیدیا۔ یہ بات انتونیو گوتریس نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کا کوئی بھی حل وہاں کے عوام کی شمولیت کے بغیر ناقابل عمل اور بے سود رہے گا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کیا جاتا ہے تو اس سے فلسطینی ریاست کا قیام ہمیشہ کے لیے کھٹائی میں پڑ جائے گا۔ خیال رہے کہ امریکی...
    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی...
    راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
    اوٹاوا /بیجنگ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عاید کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرفعاید کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا‘ہماری مشکلات بڑھیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پارک ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول کر حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جلو پارک میں تعینات ملازم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔(جاری ہے) اس حوالے سے ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا جس کے نتیجے میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا، شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملے نے بروقت...
    سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے دو بڑی کارروائیاں کیں، جن میں اکبری دواخانہ لاہور پر چھاپہ اور کرول گھاٹی میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شامل ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کے اندرون شہر میں واقع اکبری دواخانہ پر چھاپہ مارا، جہاں حنوط شدہ جانوروں کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔ ان جانوروں میں مگرمچھ، ایگل، شیر، جیکال، سانپ، کچھوے، کینگروز، جنگلی بلیاں، اور انڈین چھپکلیاں شامل تھیں۔ بتایا گیا کہ دواخانہ حنوط شدہ جانوروں کا تیل نکال کر فروخت کرتا تھا۔ ان جانوروں کو فوری طور پر جلو پارک میں منتقل کر دیا گیا۔ دواخانہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ ان پر پیشرفت کو تیز کیا جا سکے۔ یہ بات جنوبی ایشیا کے لیے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی گئی۔ ملاقات میں حکام نے عالمی بینک کے تعاون سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبے ورلڈ بینک کے اشتراک سے زیر تکمیل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی کے لیے نجی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے پانچوں بچے تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے، 47 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور41 سالہ ایرک ٹرمپ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے فخر کے ساتھ یو ایس کیپیٹل پہنچے۔ٹرمپ کی بڑی بیٹی 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ سبز رنگ کے اسکرٹ سوٹ اور میچنگ کیپ میں نظر آئیں، جبکہ ان کی...
    واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20 جنوری 2025ء ) ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں واپسی، امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ باقاعدہ طور پر امریکا کے صدر کے عہدے پر براجمان ہو گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ان ڈور منتقل کی گئی۔ حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر مائیک پینس نے سب سے پہلے حلف اٹھا لیا۔...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ پیر کو سینٹ جانز چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے ان کا استقبال کیا۔ جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کے گیٹ کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جس کے فوٹو شوٹ کروایا گیا۔ امریکا کی روایات کے مطابق حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر نے نو منتخب...
    کراچی: کراچی میں صارم اغوا کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سی آئی اے اسپیشلائزڈ یونٹ نے بیت الانعم پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ زرائع کے مطابق سات جنوری کو نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے سات سالہ صارم محسن کی لاش دس دن بعد زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد کی گئی تھی۔ سی آئی اے ٹیم سراغ رساں کتے لے کر بیت الانعم پہنچی تھی، جس کے خالی فلیٹ کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا گیا۔لاش کی برآمدگی کے بعد عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا ۔ رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی سیاسی تحریک ہے اور 75 روز قبل ہمیں ایک اہم سیاسی جیت حاصل ہوئی جو اس سے پہلے ہمارے ملک نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی تاریخی رفتارکے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کروں گا۔ ٹرمپ کے ساتھ سٹیج...
    کینیڈا کی وزیر خارجہ میلان جولی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پرعمل کیا تو امریکی صارفین کو ’ٹرمپ ٹیرف ٹیکس‘ کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ میلان جولی کا یہ بیان واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا، جہاں انہوں نے امریکا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالتے ہوئے ٹیکسز سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہمیں امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کی ضرورت پڑی تو ہم ایسا کر گزریں گے اور امریکیوں کو بھی ٹرمپ کے ’ٹرمپ ٹیرف‘ کا جواب مل جائے...
      اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی معاشی صورتحال کے بارے میں پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال میں یہ 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں بھارت کی معیشت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کی معاشی ترقی رواں مالی سال 6.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ چین کی معیشت 4.6 فیصد تک ترقی کر سکتی ہے۔ آئندہ مالی سال میں چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے...
    ورلڈ فوڈ پروگرام نے صوبے میں پروگرام کو روکتے ہوئے آڈٹ کی درخواست کردی جبکہ بہتر احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پروگرام کا انتظام کے پی حکومت سے لیکر این جی اوز کے حوالے کرنے کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بے نظیر نشوونما پروگرام میں 79 کروڑ سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویزات میں بے نظیر نشوونما پروگرام پروجیکٹ پر کام کرنے والے عملے کی تنخواہوں میں بے ضابطگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کارکنوں اور عملے کو تنخواہوں میں کٹوتیوں کی ادائیگی کی رسیدیں فراہم نہیں کی گئیں مگر اس کے باوجود محکمے نے ان ادائیگیوں کی...
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نوٹس پر انڈس بلائنڈ ڈولفن کے تحفظ کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کی اہم کارروائی۔ تونسہ بیراج میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث 5 بلائنڈ انڈس ڈولفن بے بیز کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ڈولفن کے شکار میں ملوث شکاریوں کو گرفتار کرکے جال (نیٹس) اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ پانی کی سطح کم ہونے پر تونسہ بیراج پر ڈولفن کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔ اور محکمہ وائلڈ لائف اور WWF کی ٹیمیں بھی تونسہ بیراج پر تعینات ہیں۔ پانی کی سطح بلند ہونے تک محکمہ وائلڈ لائف کی خصوصی ٹیمیں تونسہ بیراج پر موجود رہیں گی۔ مزید پڑھیں: انڈس ڈولفن کو...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا کہ کانفرنس سے اس اہم موضوع پر عالمی سطح پر ایک اہم پیغام جائے گا کہ مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کیلئے کام جاری رکھے گا۔ مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر مسلم ورلڈ لیگ نے اظہار تشکر کیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم...