واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے پانچوں بچے تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے، 47 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور41 سالہ ایرک ٹرمپ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے فخر کے ساتھ یو ایس کیپیٹل پہنچے۔ٹرمپ کی بڑی بیٹی 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ سبز رنگ کے اسکرٹ سوٹ اور میچنگ کیپ میں نظر آئیں، جبکہ ان کی سوتیلی بہن، 31 سالہ ٹفنی ٹرمپ بھی تقریب میں موجود تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے 18 سالہ بارون ٹرمپ بھی روایتی سیاہ سوٹ پہنے اور سلیقے سے بنے بالوں کے ساتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کے

پڑھیں:

اسحاق ڈار واشنگٹن میں امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران ایک روز کیلئے واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ کل امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکے، جمعہ کو اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات شیڈول ہے.

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یہ پہلی ملاقات ہو گی امکان ہے کہ نائب وزیراعظم امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار پر اظہار تشکر کریں گے.

(جاری ہے)

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے رہنماﺅں کی ایک ملاقات طے ہے جس میں وہ خود بھی موجود ہوں گی پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا، انہوں نے کہا کہ امریکا جانتا ہے پاک بھارت معاملات کو آگے کیسے بڑھانا ہے، غزہ میں حماس کا زور ختم کر دیا گیا، حماس کے لوگ امدادی سامان لوٹنے میں ملوث ہیں.

ٹیمی بروس نے کہا کہ وٹکوف جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں غزہ جا رہے ہیں، وہ دن بھی آئے گا جب جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو پر کام شروع کیا جائے گا، صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں. امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او پر واضح کر چکے کہ امریکا عالمی ہیلتھ معاہدے میں شامل نہیں ہو گا اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے یہ ملاقات ایسے وقت بھی ہوگی جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت جاری ہے اور سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے یکطرفہ طور پرمعطل کررکھا ہے اور تاحال کسی نیوٹرل مقام پر مذاکرات سے بھی گریز کر رہا ہے.

امکان ہے کہ ملاقات میں سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ دو طرفہ امور میں پاک امریکا تجارت بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے. دریں اثناء نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی ملاقات میں د دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ترجمان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. 

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت میں نوکریاں دینا بند کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل اپنی والدہ کے آبائی ملک سکاٹ لینڈ کا نجی دورہ کریں گے
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی کو پھر چپیڑ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا باراک اوباما پر غداری کا الزام، سابق صدر نے ردعمل میں کیا کہا؟
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات
  • اسحاق ڈار واشنگٹن میں امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کو غدار قرار دے دیا
  • ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی
  • ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
  • اسرائیل کی خاطر ایکبار پھر امریکہ یونسکو سے دستبردار