اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی معاشی صورتحال کے بارے میں پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال میں یہ 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بھارت کی معیشت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کی معاشی ترقی رواں مالی سال 6.

5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ چین کی معیشت 4.6 فیصد تک ترقی کر سکتی ہے۔ آئندہ مالی سال میں چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق، امریکا کی معاشی ترقی رواں مالی سال 2.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال میں یہ 2.1 فیصد تک محدود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح، برطانیہ کی معیشت میں سست روی کا سامنا رہے گا، اور رواں مالی سال اس کی معاشی ترقی 1.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ آئندہ مالی سال یہ 1.5 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے غیر استعمال شدہ فنڈز  واپس مانگ لیے

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو رواں مالی سال کے غیر استعمال شدہ فنڈ 30 اپریل 2025 ء  تک  واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے اور اس بارے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو جاری کردہ ہدایات میں وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام پرنسپل اکاوٴنٹنگ افسران کو 30 اپریل 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ مالی سال 2024-25 کے متوقع بچت فنڈز کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی بروقت واپسی نہ صرف رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری ہے بلکہ آئندہ بجٹ کے تخمینے کو بھی مستحکم بنانے میں مدد دے گی۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ ان بچتوں میں سول حکومت کے اخراجات، سبسڈیز اور ترقیاتی فنڈز شامل ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100 ارب روپے رکھا گیا تھا، تاہم اب تک صرف 450 ارب روپے ہی خرچ کیے جا سکے ہیں۔

حکام کے مطابق باقی بچ جانے والے فنڈز ان شعبوں میں منتقل کیے جائیں گے جہاں ان کی فوری ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ جاری
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کر دیا
  • عالمی بینک کی پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری
  • حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے غیر استعمال شدہ فنڈز  واپس مانگ لیے
  • آئی ایم ایف رپورٹ‘ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3.6 سے کم کرکی2.6 فیصد کردی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی  
  • کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکان
  •    تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے،معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ