نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

پیر کو سینٹ جانز چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے ان کا استقبال کیا۔

جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کے گیٹ کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جس کے فوٹو شوٹ کروایا گیا۔

امریکا کی روایات کے مطابق حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے لیے چائے اور کافی کا اہتمام کیا، وائٹ ہاؤس میں چائے اور کافی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل کی بلڈنگ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے دیگر افراد کیپٹل بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں جن میں ایوانکا ٹرمپ ان کے شوہر اور بچے بھی شامل ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب کی انتہائی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق 10:30 ایس ٹی (15:30 جی ایم ٹی) پر کیپیٹل ہل پہنچیں  گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ کو 45 منٹ سے کچھ کم وقت میں اسٹیج پربلایا جائے گا۔

ٹرمپ کس وقت باضابطہ طور پر حلف اٹھائیں گے؟

صدر ٹرمپ باضابطہ طور پر صدر بننے کے بعد مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 47 منٹ یعنی پاکستانی وقت کے مطابق 9 بج کر47 منٹ پرحلف اٹھائیں گے، اس وقت کا انتخاب خاص طور پراس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ٹرمپ 47 ویں صدر بنیں گے۔

ٹرمپ کس وقت خطاب کریں گے؟

حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ روایتی طور پر اپنا افتتاحی خطاب کریں گے۔ تقریر کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 11:53 ای ایس ٹی (16:53 جی ایم ٹی) پر ہوگا۔

قومی ترانہ کون پیش کرے گا؟

امریکی صدر کی تقریب کے دوران قومی ترانہ اوپیرا گلوکار کرسٹوفرمیچیو پیش کریں گی ۔ کنٹری گلوکارہ کیری انڈر ووڈ ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل امریکا دی بیوٹی فُل گائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تقریب ٹرمپ جل بائیڈن جو بائیڈن حلف ڈونلڈ قومی ترانہ وقت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جل بائیڈن جو بائیڈن حلف ڈونلڈ وی نیوز اور ان کی اہلیہ وقت کے مطابق حلف اٹھانے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر وائٹ ہاؤس کے لیے کے بعد

پڑھیں:

’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟

آنجہانی پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بعض پالیسیوں کے شدید ناقد رہے ہیں۔ وہ ٹرمپ اس پالیسی کے سخت مخالف تھے جس میں وہ امریکا میں مقیم لوگوں سے ملک سے نکال باہر کرنا چاہتے تھے اور میکسیکو اور امریکا کے درمیان دیوار تعمیر کرنا چاہتے تھے۔

اس تناظر میں فروری 2016 میں پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی عیسائیت پر سوال اٹھایا تھا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ان دنوں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی امیدوار تھے اور زور شور سے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

دراصل ان دنوں پوپ فرانسس میکسیکو کے دورہ پر تھے، وہاں سے روم واپسی کے دوران پرواز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، پوپ نے  کہا کہ ایک شخص جو صرف دیواریں بنانے کے بارے میں سوچتا ہو، چاہے وہ دیواریں جہاں بھی کھڑی کرے، وہ پل بنانے کا نہ سوچتا ہو، وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ یہ یسوع مسیح کی تعلیمات نہیں ہیں۔

’ وہ شخص عیسائی نہیں ہوسکتا، جو ایسے کام کرے۔‘

پوپ فرانسس کے بیان کا پس منظر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ بیانات تھے جن میں وہ گیارہ ملین لوگوں کو امریکا سے نکال باہر کرنا چاہتے تھے جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔ ان دنوں ٹرمپ میکسیکو اور امریکا کے درمیان دیوار کھڑی کرنے اعلانات کر رہے تھے۔

تاہم پوپ کے اس بیان کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انھیں اپنے عیسائی ہونے پر فخر ہے۔ ٹرمپ نے پوپ کے بیان کو شرمناک قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نئے دلدل میں
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا
  • جنگ یوکرین کے 1 ہی دن میں خاتمے پر مبنی وہم کا ٹرمپ کیجانب سے اعتراف
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیئے؟ چین پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
  • ٹیرف میں کمی کا امکان، فی الحال ہم چین کے ساتھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟