2025-11-19@01:30:13 GMT
تلاش کی گنتی: 125

«پن کوڈ»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک) میٹرک امتحانات کے لئے کیو آر کوڈ والی رولنمبر سلپس تیار کر لی گئیں۔لاہور بورڈ نےجعلی امیدواروں کا کمرہ امتحا ن میں داخلہ روکنے کے لئے شکنجہ تیار کر لیا،کیو آر کوڈ سے امتحانی سنٹر میں جعلی امیدواروں کی شناخت آسان ہوگی۔ موبائل کے ذریعے بھی کیو آر کوڈ کو چیک کیا جا سکے گا ،نئی ٹیکنالوجی سے نقل اور جعلی امیدواروں کی روک تھام میں مدد ملے گی، لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز4مارچ سے ہو گا، میٹرک امتحانات میں2لاکھ56ہزار بچے شرکت کریں گے۔لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جعلی امتحان دینے والے82امیدوروں پر3سال کی پابندی لگائی ہے ، جعلی امیدواروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق مقدمات اور کارروائی کی...
    لاہور بورڈ نے امتحانات میں نقل کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔ لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی رول نمبر سلپس پر اب ایک خاص قسم کا بار کوڈ شامل کر دیا گیا ہے۔ لاہور بورڈ کے مطابق اس بار کوڈ کی مدد سے رول نمبر سلپ کو آن لائن کھولا جا سکے گا، جس سے جعلی امیدواروں کا سراغ لگانا ممکن ہوگا۔ خصوصی کیو آر کوڈ کی موجودگی کے باعث کسی بھی جعلی رول نمبر سلپ کا بنانا ناممکن ہو جائے گا۔  اس نئے نظام کے ذریعے امتحانات میں دھاندلی اور جعلی امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ اب تمام رول نمبر سلپس کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔
    کپل سبل نے عدالت سے یکساں سول کوڈ پر اسٹے لگانے کی درخواست کی اتراکھنڈ حکومت کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کیلئے وقت طلب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن میں آج سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل اور وکیل آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی اس خصوصی بینچ کے سامنے پیش ہوئے جو چیف جسٹس جی نریندر اور جسٹس آلوک مہرا پر مشتمل ہے۔ کپل سبل نے بینچ کے سامنے دو اہم باتیں رکھیں، پہلی یہ کہ لسٹ تھری انٹری 5 کے تحت کسی صوبائی حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانے اور اسے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے حیدرآباد ڈویژن کے تمام 35اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں QR کوڈ کے ذریعے روزانہ کی قیمتوں کی فہرستوں کی آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ شہری آسانی سے نرخوں کی معلومات حاصل کر سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول میکانزم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ایڈیشنل کمشنر II، اسسٹنٹ کمشنرز حیدرآباد، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، زراعت، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پائیدار شہری ترقی کی جانب ایک اہم قدم – وزیر برائے توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ 2023 (ECBC-2023) کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا۔ وزیر توانائی نے اپنے خطاب میں تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کاوشوں کا اعتراف کیا اور پائیدار ترقی کے لیے سندھ حکومت کی لگن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی بی سی کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ توانائی کے تحفظ کے حوالے سے ہماری وسیع تر کوششوں کے کلیدی پائیدار ترقیاتی اہداف اور توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA) کی جانب سے بلڈنگ انرجی ریسرچ سینٹر (BERC) کے تعاون...
    جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے...
    اسلام آباد: جعلی انٹرنشپ ویب سائٹس کے ذریعے طلبہ و طالبات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، ماہرین نے طالب علموں کو خبردارکیا ہے کہ حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی انٹرنشپ یا اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔ ماہرین کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نےحکومتی انٹرنشپ پروگرامز سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس بنالی ہیں، ملتے جلتے ناموں والی یہ ویب سائٹس بالکل سرکاری ویب سائٹس کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ یہ جعلی ویب سائٹس طلبہ وطالبات کی ذاتی معلومات طلب کرتی ہیں اور ان کے ذریعے جرائم پیشہ افراد طلبہ و طالبات کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم معلومات ہیک کرنے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یونی فارم سول کوڈ قانون کے نفاذ کے اعلان نے تہلکہ مچا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریاست بھر میں تمام مذاہب میں ہم آہنگی کیلئے برابر عائلی قوانین یعنی یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کا یکساں سول کوڈ ریاستی اسمبلی میں پاس ہونے کے تقریباً ایک سال بعد نافذ ہوا ہے۔ یہ منتازعہ قانون 2022 کے ریاستی انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسی کے مطابق تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یونی فارم سول کوڈ میں مرد و خواتین کی شادی کی عمر، طلاق، تعداد ازدواج، حلالہ اور وراثت جیسے امور...
    ذرائع کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی نے وقف ترمیمی بل منظور کر کے تمام جمہوری و اخلاقی اقدار اور مسلمانوں کو بھارتی آئین کے تحت حاصل حقوق کو پامال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر دینی و ملی تنظیموں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے وقف ترمیمی بل کی منظوری اور اتراکھنڈ میں سول کوڈ کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی نے وقف ترمیمی بل منظور کر کے تمام جمہوری و اخلاقی اقدار اور مسلمانوں کو بھارتی آئین...
    کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں ۔ طلبہ امورکی مشیر اسسٹنٹ پروفیسر نوشین رضا کے مراسلے کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ صاف ستھرے کپڑے پہنیں، اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانے والے کپڑے نہ پہنے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے کپڑے نہ پہنیں۔ تنگ کپڑے، قابلِ اعتراض پرنٹ یا گرافک والے کپڑے نہ استعمال کریں۔ طلبہ عام چپلیں بھی نہ پہنیں۔ کراچی یونیورسٹی کی مشیر طلبہ نے یہ ہدایت نامہ یقیناً وائس چانسلر کی ہدایات پر جاری کیا ہوگا۔ اس مراسلے میں طلبہ کو صرف یہ ہدایت نہیں دی گئیں کہ وہ کیا پہنیں نہ ہی طلبا یا طالبات کی...
    جمعیت علماء ہند کے ریاستی صدر نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں اتراکھنڈ سے لوگوں نے اس قانون کے خلاف رائے دی ہے لیکن حکومت نے اسکو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا چونکہ یہ ایک پروپیگنڈا تھا، وہ ایک طرح سے خانہ پری کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں قدیم شاہ اسلامک لائبریری کے 25 سالہ مکمل ہونے پر مظفر نگر پہنچے اتراکھنڈ ریاست میں جمعیت علماء کے ریاستی نائب صدر مفتی رئیس نے میڈیا سے بات ہوتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ کو ہم کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ یہ قانون قرآن اور حدیث کے یکسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قانون کے خلاف ہائی کورٹ...
    یکساں سول کوڈ بی جے پی کے 2022ء کے انتخابی منشور میں ایک بڑا وعدہ تھا، جسکی وجہ سے اتراکھنڈ میں پارٹی کی مسلسل دوسری بار تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ (یو سی سی)  کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح  یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی اتراکھنڈ بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج یو سی سی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تمام معاشروں میں برابری کو یقینی بنانے کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک متنازعہ قانون ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کے پرسنل قوانین کو یکجا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سول کوڈ نافذ۔۔۔ اترا کھنڈ پہلی ریاست بن گئی ، مسلمان، دوسری شادی نہیں کرسکیں گے نہ طلاق دے سکیں گے ۔ اتراکھنڈ میں آج 27 جنوری کو یکساں سول کوڈ نافذ ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ دھامی نے اس کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ یو سی سی کو نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔ وزیراعلی دھامی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے بعد یہ یقینی بنایا جائے گا کہ اتراکھنڈ میں جنس، ذات پات، مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ ہم نے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔ ایکٹ (UCC) اب نافذ ہونے کے لیے تیار...
    لاہور: ماہرین نے دریافت کیا ہے،ہر انسان 20 ہزار جین کا جینیاتی کوڈ رکھتا ہے، یہی کوڈ اس کی جسمانی و شخصیت کی خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ یعنی اس کی آنکھوں وبال کا رنگ کیسا ہو گا، وہ ذہین ہے یا غبی اور کون سی بیماریاں اسے چمٹ سکتی ہیں، بچہ ماں اور باپ سے آدھے آدھے جین پاتا ہے مگر بعض جین زیادہ برتر حیثیت رکھتے ہیں۔ مثلاً تحقیق سے پتا چلا ، بچہ ماں سے ذہانت حاصل کرتا ہے کہ اس کے جین ماں سے دو ایکس کروموزسم پاتے ہیں اور باپ سے ایک لہذا ماں ذہین ہو گی تو اس کے بچے بھی ذہین ہوں گے ۔
    مظفر آباد: بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک شخص بھارتیوزیراعظم نریندرمودی کے پتلے کوڈنڈے سے ضرب لگارہا ہے
    بی جے پی حکومت نے اس سال 6 فروری کو اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران یو سی سی بل پیش کیا تھا اور اسے ایک دن بعد سات فروری کو سادہ اکثریت کیساتھ منظور کر لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت میں آج ریاستی سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں یکساں سول کوڈ کے دستور العمل (مینول) کو منظوری دے دی گئی۔ مینول کی منظور کے بعد قانون کے نفاذ کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور اس طرح اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن جائے گی۔ یو سی سی کے مینول کی منظوری کے بعد بیان دیتے ہوئے اتراکھنڈ...
    جے رام رمیش نے کہا کہ 22ویں قانون کمیشن نے یکساں سول کوڈ کا جائزہ لینے کے ارادے کا دوبارہ اعلان کیا تھا، مگر اپنی رپورٹ پیش کرنے سے پہلے ہی اس کمیشن کی مدت ختم کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے 23ویں لاء (قانون) کمیشن کی تشکیل کا اعلان نہ کئے جانے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا کہ آخر حکومت اس باوقار ادارے کے ساتھ ایسا قابل اعتراض رویہ کیوں اختیار کر رہی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ 22ویں قانون کمیشن کو بغیر کسی رپورٹ پیش کیے 31 اگست 2024ء کو ختم کر دیا گیا۔ جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر...
    گزشتہ روز جامعہ کراچی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جس میں یونیورسٹی کے طلبا کے لیے کچھ ہدایات تھیں کہ انہیں کس طرح کے کپڑے نہیں پہننے چاہییں, جس پر سوشل میڈیا پر کافی شور مچا اور یونیورسٹی انتظامیہ پر تنقید بھی ہوئی۔ اس تنقید کے بعد جامعہ کراچی نے طلبا کے لیے جاری کیے جانے والے ڈریس کوڈ پر وضاحت جاری کردی ہے، اسٹوڈنٹ ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضا کا کہنا ہے کہ جامعہ کی جانب سے ڈریس کوڈ جاری کرنا معمول کی کارروائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟ ڈاکٹر نوشین رضا کا کہنا ہے کہ ڈسپلین کے لیے جامعہ کراچی وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کرتی رہتی...
    کراچی: جامعہ کراچی میں طلبہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ڈریس کوڈ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق طلبا شارٹس، بغیر آستین کے یا چست لباس، گرافکس والا لباس سمیت آرام دہ چپل نہیں پہن سکتے۔ نوٹی فکیشن میں تمام طلبا وطلبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ صاف ستھرا، مہذب لباس پہنیں اور تعلیمی ماحول کے احترام کا مظاہرہ کریں۔ ایسے لباس سے گریز کریں جو اشتعال انگیز، جارحانہ، یا توجہ ہٹانے والا ہو۔
    واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔ بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ...
    محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ ’زندہ‘ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے جو کہ دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ہے۔ MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔ ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا تھا۔  محققین کا کہنا ہے...
    امریکہ کی جوہری سلامتی کے بارے میں ایک انکشاف سامنے آیا، جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ کیوبا کے میزائل بحران اورسرد جنگ کے دوران، امریکہ نے مبینہ طور پر اپنے جوہری بم لانچ کوڈز کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی ”غلطی“ کی تھی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 1962 سے 1977 تک اس سادہ کوڈ کا استعمال کیا۔ اس فیصلے کے پیچھے منطق ظاہری طور پر یہ یقینی بنانا تھا کہ فضائیہ کا کوئی غیر مجاز اہلکار جوہری حملہ نہ کر سکے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جوہری میزائلوں کے انتظام کے ذمے دار ایک سابق فوجی افسر کے مطابق امریکی جوہری بموں کے لیے لانچ پاس کوڈ ایک ناقابل یقین...
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال اسلام آباد میں این آئی آر سی کے سابق ممبر ممتاز قانون دان نور زمان خان سے ملاقات کر رہے ہیں، اس موقع پر این ایل ایف کے مرکزی صدر شمس الرحمان سواتی بھی موجود ہیں آئی ایل او لیبر کوڈ سندھ اور پنجاب ٹریڈ یونینز کو مکمل پر ختم کرنے کی سازش ہے۔ سرمایہ داروں کی ملی بھگت سے آئی ایل او لیبر کوڈ محنت کشوں پر مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔پوری قوت کے ساتھ لیبر کوڈ کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور این ایل کراچی کے جنرل...
    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز پہلے ہی مشاورت مکمل کر چکے ہیں، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت تیار کی گئی ہے۔ نعمان علی پہلے ہی اسکواڈ میں شامل ہیں، ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی ہوگی، اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کم ہیں، نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے اور شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔...