کیا 60 برس پہلے بھی کوئی چیٹ بوٹ تھا؟ حیران کن دریافت
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔
بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔
سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔
ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ سائیکو تھراپسٹ کے انداز میں بات چیت کرتا تھا۔ یہ چیٹ بوٹ صارفین کے بیانات پر سوالات کرکے بات چیت کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کہتا کہ سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں، تو ELIZA پوچھتا، تھا کہ کِس بنیاد پر؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ ELIZA آج کے جدید مصنوعی ذہانت کے نظاموں کی بنیاد رکھنے والا ماڈل ہے اور اس کی بحالی ٹیکنالوجی کی تاریخ کے ایک اہم باب کو زندہ کرنے کے مترادف ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
کراچی:ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔
مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔