اسسٹنٹ کمشنرزQR کوڈ کے ذریعے قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کروائیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے حیدرآباد ڈویژن کے تمام 35اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں QR کوڈ کے ذریعے روزانہ کی قیمتوں کی فہرستوں کی آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ شہری آسانی سے نرخوں کی معلومات حاصل کر سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول میکانزم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ایڈیشنل کمشنر II، اسسٹنٹ کمشنرز حیدرآباد، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، زراعت، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی قلت کے تدارک کے لیے حکمت عملی پر غورو خوص کیا گیا۔ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے ہر ضلع کی پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیااور ہدایت کی کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے تحت انٹیلی جنس بیورو کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں ہراضلاع میں چینی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ چینی مافیاکے گوداموں تک پہنچنے سے پہلے ہی ضبط کر لی جائے۔ ڈویژنل کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ پرائس کنٹرول روم کو مکمل فعال رکھا جائے، تمام افسران مارکیٹ کے دورے کرنے کویقینی بنائیںاور جہاں نیلامی کمیٹیاں موجود ہیںوہاں مشترکہ نیلامی کمیٹی کے تحت نیلامی کرائی جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے اور ضرورت پڑنے پر منافع خور مافیا کے خلاف گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید 2 لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرداخلہ نے انڈر پاس مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان کرنے کی ہدایت ک اور بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازے کو جلد فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوڈ اسٹریٹ و پارکنگ پلازہ کیلئے بہترین بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔