ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکوڈ کا اعلان کب کیا جائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز پہلے ہی مشاورت مکمل کر چکے ہیں، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت تیار کی گئی ہے۔
نعمان علی پہلے ہی اسکواڈ میں شامل ہیں، ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی ہوگی، اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کم ہیں، نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے اور شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے کم بیک کا امکان ہے، جبکہ ایک سے دو نوجوان بیٹرز بھی اسکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللہ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ نے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے
کراچی:انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
جو روٹ نے 150 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا اور دوسرے نمبر پر آ گئے۔
اب جو روٹ کے ٹیسٹ رنز کی تعداد 13,409 ہو چکی ہے جبکہ اس فہرست میں سرفہرست بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر ہیں جن کے رنز کی تعداد 15,921 ہے۔
34 سالہ روٹ 39 ویں اوور میں اس وقت کریز پر آئے جب انگلینڈ کا اسکور 197 رنز پر 2 وکٹوں کے نقصان پر تھا۔ اوپنرز کے شاندار آغاز کے بعد انہوں نے اننگز کو سنبھالا، دوسرے دن کا کھیل ختم کیا اور تیسرے دن اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے انگلینڈ کو مستحکم پوزیشن میں پہنچا دیا۔
اپنی اننگز کے دوران روٹ نے تیزی سے کئی عظیم بلے بازوں کو پیچھے چھوڑا۔ 57ویں اور 58ویں اوور میں انہوں نے راہول ڈریوڈ (13,288) اور جیک کیلس (13,289) کو پیچھے چھوڑا، جب کہ 101ویں اوور میں وہ رکی پونٹنگ (13,378) سے آگے نکل گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی:
کھلاڑی — ملک — رنز
سچن ٹنڈولکر — بھارت — 15,921
جو روٹ — انگلینڈ — 13,409
رکی پونٹنگ — آسٹریلیا — 13,378
جیکک کیلس — ساؤتھ افریقہ — 13,289
راہول ڈریوڈ — بھارت — 13,288
یہ اس سیریز میں روٹ کی دوسری سنچری تھی جبکہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 38ویں سنچری ہے، یوں وہ کمار سنگاکارا کے برابر آ گئے ہیں۔ سنچریوں کے اعتبار سے اب صرف پونٹنگ (41)، کیلس (45) اور ٹنڈولکر (51) ان سے آگے ہیں۔
مزید برآں روٹ نے بھارت کے خلاف سنچری کے ساتھ ہی جو روٹ نے اپنے ملک کے میدانوں پر ایک ہی حریف ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑا۔
روٹ کی اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف یہ نویں سنچری تھی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین نے اپنے میدانوں پر انگلینڈ کے خلاف 8 سنچریاں بنائی تھیں۔
علاوہ ازیں جو روٹ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں (12)سکور کرنے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔