انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ کا باقاعدہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پائیدار شہری ترقی کی جانب ایک اہم قدم – وزیر برائے توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ 2023 (ECBC-2023) کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا۔ وزیر توانائی نے اپنے خطاب میں تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کاوشوں کا اعتراف کیا اور پائیدار ترقی کے لیے سندھ حکومت کی لگن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی بی سی کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ توانائی کے تحفظ کے حوالے سے ہماری وسیع تر کوششوں کے کلیدی پائیدار ترقیاتی اہداف اور توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA) کی جانب سے بلڈنگ انرجی ریسرچ سینٹر (BERC) کے تعاون سے کراچی میں منعقد تقریب نے پالیسی سازوں، صنعت کے ماہرین، اور اسٹیک ہولڈرز کو سندھ میں توانائی سے موثر تعمیراتی طریقوں کی جانب راستہ ہموار کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔ ای سی بی سی2023 کا اجرا توانائی کے چیلنجوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ توانائی کی بچت کے لیے سخت معیارات قائم کرنے سے اس کوڈ سے عمارتوں میں توانائی کی طلب کو 30 فیصد تک کم کرنے کی امید ہے جو ماحول اور معیشت دونوں کے لیے خاطر خواہ فوائد کی پیشکش کرتی ہے۔ تقریب کا آغاز NEECA کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار معظم کے خیر مقدمی خطاب سے ہوا جنہوں نے پاکستان کے توانائی کے مستقبل کے لیے ای سی بی سی2023 کے وسیع تر مضمرات پر روشنی ڈالی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعے پر بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائےگا۔
خیال رہےکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی شہری یکم مئی تک اٹاری چیک پوسٹ کے راستے واپس آسکتے ہیں۔
زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا جب کہ بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود کر دیا جائے گا، بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 کردیا جائے گا۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی سارک ویزہ استثنیٰ پروگرام کے تحت بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے، سارک اسکیم کے تحت جو بھی ویزے جاری کیے گئے وہ منسوخ سمجھے جائیں گے، سارک اسکیم کے تحت بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں واپس جانا ہوگا۔
پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
مزید :