2025-09-20@14:41:06 GMT
تلاش کی گنتی: 104

«چیف جسٹس لاہور»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین ججز کے تبادلے کر دیے، جس کا نوٹی فکیشن وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر لاہور ہائیکورٹ کے 15ویں سینئر جج ہیں، جن کی تقرری 8 جون 2015 کو کی...
    لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آگئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور شالیمار ایکسپریس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ لاہور تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج، ڈپٹی چیف انجینئیر، میکینکل ڈپٹی چیف انجینئیرکیرج اور ڈپٹی چیف افسرسیفٹی شامل ہیں۔ اب تک کی تحقیقات اورابتدائی جوائنٹ رپورٹ میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی ہے۔ ڈرائیوراورگارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لیے گے۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔ تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔ مزید پڑھیں: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا...
    عدالتی تاریخ میں لاہور ہائیکورٹ سے کتنے ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ ہوا جو بعد میں چیف جسٹس بنے؟ اس حوالے سے  3مثالیں موجود ہیں۔ فروری 2008ء میں جسٹس سردار اسلم کا لاہور ہائیکورٹ سے تبادلہ ہوا اور چیف جسٹس  بنے۔ جسٹس ایم بلال خان 2009 ء میں لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ بطور چیف جسٹس ٹرانسفر ہوئے۔جسٹس اقبال حمید الرحمان کو اٹھارویں ترمیم کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے دوبارہ قیام کے بعد ٹرانسفر کیا گیا اور آرٹیکل 200 کے تحت وہ چیف جسٹس تعینات ہوئے۔  احسان کھوکھر ایڈووکیٹ نے ایکسپریس نیوز کوبتایا آئین کے تحت جج کی پیشگی رضامندی کے بعد صدر، چیف جسٹس اور دونوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کے مابین ضروری ہے۔...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ عدالت میںپیش کر دی گئی ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارخاتون آمنہ لیاقت اور عبداللہ ملک پیش ہوئے ۔(جاری ہے) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق...