اسلام آباد:

صدرمملکت نے لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک،ایک جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی، جس کے بعد وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے تینوں ہائی کورٹس سے تین ججوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری پر وزارت قانون نے بھی مذکورہ ججوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 200کے تحت لاہور ہائی کورٹ سےجسٹس سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے 3 جج اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے

اسی طرح سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائی کورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری وزارت قانون راجا نعیم اکبر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے اس سے قبل چیف جسٹس اور مذکورہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کو خط میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں باہر سے ججوں کی تعیناتی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پرخط میں کہا تھا کہ دوسری ہائی کورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہی تین سینئر ججوں میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا تھا کہ خط کی کاپی صدر پاکستان، چیف جسٹس سمیت سندھ ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسری ہائی کورٹ سے ججوں کا تبادلہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل دوسری ہائی کورٹس سے تین جج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن چکے ہیں۔

اس سے قبل فروری 2008 میں جسٹس سردار اسلم کا لاہور ہائی کورٹ سے تبادلہ ہوا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنے، جسٹس ایم بلال خان 2009 میں لاہور ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ بطور چیف جسٹس ٹرانسفر ہوئے اور اس کے بعد جسٹس اقبال حمید الرحمان کو اٹھارویں ترمیم کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوبارہ قیام کے بعد ٹرانسفر کیا گیا اور آرٹیکل 200 کے تحت وہ چیف جسٹس تعینات ہوئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام ا باد ہائی باد ہائی کورٹ کے لاہور ہائی کورٹ نوٹیفکیشن جاری ہائی کورٹ سے کے چیف جسٹس سے تین

پڑھیں:

شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مبینہ پولیس مقابلے کیس میں بڑا حکم دیتے ہوئے شہری کے لاپتہ ہونے پر دونوں جیلوں کے سپرنٹینڈنٹس کو 29جولائی کو طلب کرلیا۔ 

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل کے سپرنٹینڈنٹ 29جولائی کو پیش ہوں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے سائرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے شوہر تنویر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ درخواست گزار کے شوہر کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں، 
پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے 17 جولائی کو جیل بھیجا،  ملزم جیل سے وہاں سے رہا ہوا، اب اس کا کچھ پتہ نہیں۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ   کیا کہ آپ جیل جا کر پتہ کریں، وکیل درخواست گزار  نے جواب دیا کہ  دونوں جیلوں سے معلوم کر چکے ہیں،  درخواست گزار کے شوہر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جائے گا۔


چیف جسٹس مس عالیہ  نیلم  نے کہا کہ خدشات کی بنیاد پر کوئی حکم نہیں دے سکتے، پہلے دونوں جیلوں کے سپریٹینڈنٹس کو طلب کرتے ہیں،   جیل سپرنٹینڈنٹس کا موقف آنے کے بعد کوئی ارڈر پاس کریں گے۔

عدالت عالیہ نے سماعت 29 جولائی نوں ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ
  • روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: سی ڈی اے کی تحلیل کا حکم برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھادیے
  • جوڑا قتل بلوچستان میں مذمتی قر ارداد منطور ‘ پورٹس چیف جسٹس ہائیکورٹ کو پیش 
  • سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • لاہور ہائیکورٹ: ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
  • سنجیدی ڈیگاری واقعہ، حکام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیمبر میں پیش
  • افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کررہے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ