شالیمار ایکسپریس حادثہ، ڈرائیو کی غلطی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آگئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور شالیمار ایکسپریس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ لاہور تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج، ڈپٹی چیف انجینئیر، میکینکل ڈپٹی چیف انجینئیرکیرج اور ڈپٹی چیف افسرسیفٹی شامل ہیں۔
اب تک کی تحقیقات اورابتدائی جوائنٹ رپورٹ میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی ہے۔ ڈرائیوراورگارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لیے گے۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔ تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔
مزید پڑھیں: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثر
ریلوے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے اور بنائی گی ویڈیو بھی حاصل کی۔ ریلوے ٹریک اور بریج کی ماہانہ انسپکشن کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔ شالیمار ایکسپریس کی اسپیڈ کے حوالے سے بھی ڈرائیور سے سوالات کیے گئے۔
گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 کوچز لاہور کے شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر متاثر ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شالیمار ایکسپریس تحقیقاتی ٹیم
پڑھیں:
فیصل آباد ، چینی کی سرکاری قیمتوں پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے چینی کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا دائرہ کار وسیع اور تیز کیا جائے گا۔غیر قانونی گیس ریفلنگ،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر قائم غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بلاتفریق کارروائی سمیت شہر میں بھکاریوں کیخلاف نتیجہ خیزمہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل عدیل، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) طیب سمیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسران نے ٹاسکس پر عملدرآمد اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے کہا کہ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ اور گداگری پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
انہوں نے سول ڈیفنس کی حالیہ اچھی کارکردگی پر انہیں شاباش دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہراؤں پر حادثات کی روک تھام بڑا چیلنج ہے جس کے موثر کنٹرول کیلئے ٹریفک پولیس،ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی مشترکہ حکمت عملی اپنائے۔