2025-11-19@17:02:11 GMT
تلاش کی گنتی: 111

«کہ کوآرڈینیشن فرنٹ»:

(نئی خبر)
    صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران  پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن...
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت...
    ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام بینٹن نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے ٹیبل میں سرفہرست ڈیزرٹ وائپرز کو 154 رنز سے شکست دیدی۔ بینٹن نے آندرے فلیچر کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ٹی 20 میں کسی بھی وکٹ کے لئے 198 رنز کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔ آندرے فلیچر 96 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بینٹن نے 105 رنز کی اننگز کھیل کر ایم آئی ایمریٹس کو 2 وکٹوں کے نقصان پر 228...
    گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ںے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات مل چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے جس طرح خیبر پختونخوا کو برباد کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس کے پاس اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیاں تک نہیں ہیں، 528 ارب روپے سیکیورٹی کی مد میں آئے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنے میں ہمارے صوبے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ہدایت پر آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ تاہم اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ چند بلوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی درخواست کی تاہم اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔ اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کر دیا اور پیکا ایکٹ نامنظور اور صحافیوں پہ ظلم کے نعرے لگانا شروع کر دیے...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ہے۔عمر ایوب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ممبران کو تشویش ہے کہ جمع کیا گیا ڈیٹا کون اور کیسے محفوظ رکھے گا، بنیادی طور پر ڈیٹا کے تحفظ کا قانون ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے بغیر کسی بھی مجوزہ قانون کو پاس نہیں کیا جانا چاہیے، 56 فیصد سے زائد پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں اور انٹرنیٹ معلومات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اس قوم میں ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھا دے گا، ڈیجیٹل نیشن...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سینیٹر طلال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے کیسز میں سزا سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قصوروار فریق کو کوئی جلدی نہیں ہوتی، عمران خان توشہ خانہ کیسز میں بھی ہر روز طبی عذر پیش کرتے رہے، کیسز میں تاخیر کرنے میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، بے گناہ بندہ کبھی تاریخ نہیں لیتا اور عذر پیش نہیں کرتا۔ ان کہنا تھا کہ بند لفافہ کابینہ میں لے جانے اور منظور کروانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس...
    راولپنڈی میں کزن کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہر علی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں آگ لگی ہوئی ہے، صوبے  کی امن و امان کی صورتِ حال اچھی نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سپر پاور آتی ہے، افغانستان میں کارروائی کرتی ہے اور اسلحہ چھوڑ جاتی ہے۔ میرا کے پی اسمبلی آنا اتحاد کی علامت ہے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ اہم جگہ ہے، آج...