ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام بینٹن نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے ٹیبل میں سرفہرست ڈیزرٹ وائپرز کو 154 رنز سے شکست دیدی۔ بینٹن نے آندرے فلیچر کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ٹی 20 میں کسی بھی وکٹ کے لئے 198 رنز کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔

آندرے فلیچر 96 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بینٹن نے 105 رنز کی اننگز کھیل کر ایم آئی ایمریٹس کو 2 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز پر پہنچایا۔ جواب میں وائپرز صرف 74 رنز ہی بنا سکے جو ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے تین سیزن میں سب سے کم اسکور ہے محمد روہید نے دوسرے اوور میں فخر زمان کو صرف 7 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ روہید نے بعد میں سیم کرن اور اعظم خان کو بھی آؤٹ کیا اور 24 دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔فضل الحق فاروقی نے ایلیکس ہیلز کی وکٹ حاصل کی جبکہ الزاری جوزف نے ڈین لارنس اور ایڈم ہوز کو آؤٹ کرکے وائپرز کو پاور پلے کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز تک محدود کردیا ۔

صرف 2 بلے بازوں نے ڈبل فیگر عبور کرسکے اور وائپرز 12.

3 اوورز میں 74 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے ڈین موسلے نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاروقی اور الزاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حاصل کی

پڑھیں:

حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور ان کے سفری مسائل کم کرنے کے لیے مفت اسکوٹی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے ہے جو روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔

کراچی جیسے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی نے خواتین کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ اسی مسئلے کا حل خود خواتین نے تلاش کیا اور روایتی موٹر سائیکل کی جگہ اب اسکوٹی کی طرف رجوع کیا جا رہا ہے جو دنیا بھر میں خواتین کے لیے ایک بہتر اور محفوظ سفری متبادل سمجھا جاتا ہے۔

سندھ حکومت کی اس اسکیم کے تحت وہ خواتین مفت اسکوٹی حاصل کر سکتی ہیں جو مخصوص شرائط پر پوری اتریں گی۔

اسکیم کے لیے اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ سندھ کی مستقل رہائشی ہو اور یا تو طالبہ ہو یا ملازمت پیشہ۔ اس کے علاوہ، اس کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔

قرعہ اندازی کے ذریعے اسکوٹی حاصل کرنے والی خواتین کو سات سال تک یہ اسکوٹی فروخت نہ کرنے کی پابندی ہو گی، اور انہیں روڈ سیفٹی کا عملی امتحان بھی دینا ہوگا۔

اسکیم میں ترجیحی بنیادوں پر سنگل مدر، بیوہ یا مطلقہ خواتین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ زندگی میں خود کفالت کی جانب قدم بڑھا سکیں۔

اسکوٹی کی تقسیم شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی موجودگی اور متعلقہ سرکاری محکموں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ایکسائز، ٹرانسپورٹ، فنانس اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوں گے۔

درخواست دینے کے خواہشمند افراد سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.smta.gov.pk پر جا کر ”پروجیکٹس“ کے سیکشن میں ”EV Scooty بیلٹ فارم“ کو بھر کر جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ اسکیم خواتین کو خودمختاری کی طرف بڑھنے، آزادی سے کام پر جانے اور اپنی زندگی کا فیصلہ خود کرنے میں ایک مؤثر قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت بھی ”پنک بائیک“ اسکیم کے ذریعے ایسی ہی کوشش کر چکی ہے، جس کا مقصد خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا اور ان کے لیے محفوظ اور خودمختار سفر کو ممکن بنانا ہے۔
مزیدپڑھیں:صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا

متعلقہ مضامین

  • پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
  • گوشت کی متبادل خوراک، پروٹین کے خزانے اور ایک علیحدہ بونس بھی
  • بلوچستان کی قابل فخر آئی ٹی یونیورسٹی جہاں طلبہ وطالبات پُرامن ماحول تعلیم حاصل کر رہے ہیں
  • شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
  • بیک وقت پنشن اورتنخواہ لینے پر پابندی عائد
  • لسبیلہ : ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق
  •  ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • دلہن کو اپنے جہیز، تحائف پر مالکانہ حقوق حاصل ہیں، سپریم کورٹ
  • حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟
  • پنجاب میں پہلی بار وائلڈ لائف سروے کا آغاز، کیا فوائد حاصل ہوں گے؟