2025-10-05@04:27:50 GMT
تلاش کی گنتی: 103
«یہاں کا»:
(نئی خبر)
لاہور کا 100 سال سے زائد پرانا ہربنس پورہ ریلوے اسٹیشن جو اپنی تاریخی اہمیت کی وجہ سے بہت مشہور تھا آج ریلوے کی روایتی نااہلی کے باعث کھنڈرات میں تبدل ہو چکا ہے. ریلوے اسٹیشن کی عمارت بوسیدہ ہو چکی ہے اور جو تھوڑے بہت آثار بچے ہیں وہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے یہاں پر کوئی ریلوے اسٹیشن کبھی تھا ہی نہیں، پاکستان ریلوے نے اس اسٹیشن کو حادثات کا شکار ریلوے بوگیوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت بھارت سے مہاجرین کا پہلا قافلہ اسی ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا، اس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں بھارت سے آنے والے مہاجرین یہیں آس پاس کے دیہاتوں اور شہروں میں...
پاکستان میں کنٹینرز اکثر سیاسی سرگرمیوں اور روڑ بلاک کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، مگر گوادر کے نوجوانوں نے کنٹینر کو ایک ایسے منفرد کام کے لیے استعمال کیا ہے جس سے نہ صرف گوادر کے طالب علم مستفید ہو رہے ہیں بلکہ اس کنٹینر نما لائبریری میں آرٹ اور میوزک کے کلاسسز بھی ہو رہی ہیں۔ گوادر کے ساحل پر موجود اس کنٹینر کو گوادر کے کچھ نوجوانوں نے ایک منفرد لائبریری میں تبدیل کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے گوادر آنے والے لوگ اس لائبریری کا وزٹ کرتے اور نوجوانوں کی علم دوستی کو خوب سراہتے ہیں۔ اس لائبریری میں مختلف موضوعات پر ایک ہزار کے قریب کتابیں موجود ہیں۔ یہاں امتحانات کے وقت رش...
سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں صرف شہری ہی نہیں بلکہ دیہاتی طبقہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اپنے روز مرہ روٹین کا ویلاگ بناکر یوٹیوب سے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر نظر ڈالی جائے تو ایک کے بعد ایک ویلاگنگ چینل سامنے آتے ہیں جس پر لوگ اپنے ہر چھوٹے بڑے ، خاص و عام کام کیمرے کے سامنے ریکارڈ کرکے دنیا کو دکھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ ایک ایسے گاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جہاں گولڈن، اور سلور پلے بٹن کی بھرمار ہے اور یہاں کا ہر بندہ ایک یوٹیوبر بنا ہوا ہے، یہاں تک کہ ہر گھر کے لوگوں کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔...