سعودیہ کے بعد دیگر ممالک بھی پاکستان سے دفاعی معاہدوں کے خواہاں ہیں: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ دفاعی اقدامات عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہے ہیں، اور سعودی عرب کے بعد اب کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا،’’پاکستان نے حالیہ چیلنجز میں ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے بلکہ اپنے دوست ممالک کے ساتھ بھی کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا عزم رکھتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اس پر کسی تیسرے ملک نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ بلکہ، اس معاہدے کے بعد دیگر کئی ممالک نے بھی پاکستان سے اسی طرز پر دفاعی تعاون کے خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ 17 ستمبر کو ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک تاریخی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ کیا جاتا ہے تو اسے دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان خود کو صرف دفاعی میدان میں نہیں، بلکہ اقتصادی طور پر بھی مضبوط کرے اور ایک ابھرتی ہوئی معاشی طاقت کے طور پر سامنے آئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
امیرجمعیت اہلِ حدیث سعودیہ عبدالمالک مجاہد کا حافظ فیصل کو خراج تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
الریاض (وسیم خان) امیرمرکزی جمعیت اہلِ حدیث سعودی عرب مولانا عبدالمالک مجاہد نےامیرجمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد لائقِ تحسین ہیں جو امتِ مسلمہ میں اتحاد، علم و عمل اور خدمتِ خلق کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ الریاض میں امیرجمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ناظمِ مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ جس میں سعودی عرب اور پاکستان کی ممتاز دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دینی و فلاحی خدمات کے فروغ میں مرکزی جمعیت کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر اویس سلفی، حافظ محمد عمران، عمر فاروق کیلانی، انجینیئر سلمان راشد، عبدالحی کیلانی، عبداللہ مجاہد، قاری اسد اقبال، محمد مجاہد عبد الحسیب حسن سمیت مرکزی جمعیت اہلِ حدیث الریاض کے دیگر ذمہ داران اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی حافظ فیصل افضل شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعتی زندگی ہی اصل زندگی ہے، اسی کے ذریعے ہم دین، خدمت اور اخلاص کے رشتوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے معروف دانشور، قلمکار اور سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔