data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے امیگریشن پالیسی سے متعلق نئے اور سخت ضوابط متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

لیبر پارٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اب اعلیٰ درجے کی انگریزی زبان پر عبور، صاف مجرمانہ ریکارڈ، اور کمیونٹی سروس میں شمولیت لازمی قرار دی جائے گی۔

شبانہ محمود نے وضاحت کی کہ فی الحال تارکینِ وطن پانچ سال مکمل کرنے کے بعد مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم لیبر پارٹی کی تجویز ہے کہ اس مدت کو بڑھا کر دس سال کر دیا جائے تاکہ اس عمل کو مزید سخت بنایا جا سکے۔

ان نئے مجوزہ اصولوں کے تحت وہ افراد جو بہتر آمدنی یا سماجی انضمام کے معیار پر پورا اترتے ہیں، انہیں مستقل رہائش جلد مل سکتی ہے، لیکن ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں درخواست مسترد بھی کی جا سکتی ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اب درخواست دہندگان کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ برطانوی معاشرے کے لیے کس حد تک مفید اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ایسے افراد کو ترجیح دینے پر غور کر رہی ہے جن کا ریکارڈ کمیونٹی میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کا ہو۔ ان تجاویز پر باضابطہ مشاورت رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔

شبانہ محمود کے مطابق، مائیگریشن آبزرویٹری کے تخمینے کے مطابق برطانیہ میں اس وقت تقریباً 45 لاکھ افراد مستقل رہائش رکھتے ہیں، جن میں سے تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار غیر یورپی شہری ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مستقل رہائش

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ‘ امیگریشن ایپس ایپل اسٹور سے ہٹادی گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایپ اسٹور سے امریکا کی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) ایجنٹس کی نقل و حرکت کو گمنام طور پر رپورٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی کئی ایپس ہٹادیں۔ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے بعد کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں یہ ایپس تیزی سے مقبول ہو گئی تھیں کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بدری مہم ملک بھر کے شہروں میں زور پکڑ رہی تھی۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے ان ایپس پر سخت تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایپس اہلکاروں کی جان کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ: چینی خاتون کو 5.5 ارب مالیت کے بٹ کوائن کی برآمدگی کے بعد سزا
  • ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ‘ امیگریشن ایپس ایپل اسٹور سے ہٹادی گئیں
  • پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا
  • آئی فون کے شوق میں گردہ بیچنے والا نوجوان زندگی بھر کی مشکل میں مبتلا
  • اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 42 ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہوگئے، ڈبلیوایچ او رپورٹ
  • سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کیلئے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس
  • سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کیلیے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس
  • برطانیہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 2افراد ہلاک،ملزم بھی ماراگیا
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر