2025-12-06@21:06:06 GMT
تلاش کی گنتی: 209

«شراکت بنانے کا»:

(نئی خبر)
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کسی ملک کے خلاف نہیں ہوگی۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایران کے ساتھ روس کی شراکت داری کے معاہدے کے امکان بارے کہا کہ دونوں ممالک کی یہ شراکت داری کسی اور ملک کے خلاف نہیں ہوگی۔ اس سے قبل کریملن نے اطلاع دی تھی کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان 17 جنوری کو دوطرفہ مذاکرات کے بعد اس غیرمعمولی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ کریملن کے مطابق دونوں سربراہان تجارت و سرمایہ کاری، نقل و حمل اور انسانی وسائل کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر غور کریں گے ،جب کہ...
    ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات اور نیوزی لینڈ کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا۔ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے شراکت داری معاہدے سی ای پی اے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، جس میں اماراتی وزیر ڈاکٹر ثانی بن احمد اور نیوزی لینڈ کے وزیر ٹوڈ مککلے نے دستخط کیے۔
    آرمی چیف نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے اور دوطرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فریقین نے اس بات پر زور دیا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کے وعدہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم عالمی بینک کے پاکستان کیلئے اپنے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، کلین انرجی، ماحولیات، جامع ترقی، اور نجی سرمایہ کاری سمیت 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی ایف پی ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ شہباز شریف...
    راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت نے نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن( این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او جناب سلطان احمد بن سولیم اس موقع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب...
    امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی بیان میں کہا ہے کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ویڈیو پیغام السلام علیکم سے شروع کیا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران ہم نے اپنے وقت کے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کیا جس میں کورونا وبا پر قابو پانا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد لاکھوں افراد کو تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم...