2025-07-04@18:24:23 GMT
تلاش کی گنتی: 32831

«عدم اعتماد لانے»:

(نئی خبر)
    جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائزمین سیمو مبامبو نے آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ دفاعی روابط کو مزید وسعت دینے کے عملی اقدامات پر گفتگو کی اور موجودہ جیو اسٹریٹیجک حالات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 96 گھنٹے مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے خطے میں سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور علاقائی امن...
    جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد کے لیے بیجنگ میں ثقافتی گالا منعقد کر نے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس سے ملی ا طلاع کے مطابق، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر، چین کی وزارت ثقافت و سیاحت ، چائنا میڈیا گروپ ، مرکزی فوجی کمیشن کے محکمہ سیاسی ورک اور شہر بیجنگ تین ستمبر کی شام کو بیجنگ میں جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منانے کے لیے ثقافتی گالا منعقد کریں گے۔ جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سی ڈی اے کی جانب سے فیصلے کو معطل کرنے اور فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کی استدعا پر فوری کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ “آپ انتظار کریں، اس پر ہم آرڈر جاری کریں گے”۔ کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے وہ ریلیف دیا جو درخواست گزاروں نے مانگا ہی نہیں تھا۔ وکیل نے...
    اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ڈیجیٹل معیشت سے متعلق ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں مختلف وفاقی وزرا اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں شفافیت لانے اور عوامی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام ضروری ہے اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ڈیجیٹل پیمنٹس اور پبلک انفراسٹرکچر کے لیے کمیٹیاں قائم ہو چکی ہیں اور اسٹیٹ بینک تاجروں کے لیے ادائیگیوں کا آسان نظام متعارف کرا رہا ہے چھوٹے کاروباروں کے لیے سہل پیکج تیار کیا جا رہا ہے جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے صارفین کی تعداد کو بڑھا کر ایک کروڑ بیس لاکھ اور کیو آر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ  بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر   پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہو گئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم خانکندی میں ہونے والے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ECO وژن 2025 کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کریں گے۔ ان کا خطاب خطے میں پائیدار ترقی، علاقائی تجارت، توانائی کے شعبے میں اشتراک، اور باہمی روابط کے فروغ جیسے اہم نکات کا احاطہ کرے گا۔ مزید پڑھیں: مودی حکومت کی پاکستان دشمنی: ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ وزیراعظم شہباز شریف سربراہی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے پھر ہزاروں ملازمین کی برطرف کرنے کا اعلان کر دیا جس کی بڑی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے رواں سال کی دوسری بڑی برطرفی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے بدھ کے روز ملازمین کو برطرفی کے نوٹس بھیجنے شروع کیے۔ کمپنی کی جانب سے برطرف کیے جانے والے ملازمین کی تعداد تو نہیں بتائی گئی لیکن اطلاعات کے مطابق یہ گزشتہ سال کی افرادی قوت کا 4 فیصد سے کم ہوگا۔ جون 2023 تک مائیکروسافٹ کے پاس 228,000 کل وقتی ملازمین تھے، جس کا مطلب ہے کہ حالیہ برطرفیوں سے تقریباً 9 ہزار افراد متاثر...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہن اہے کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور القادر ٹرسٹ کیس میں تاریخ لینے کے لیے سیکڑری کے دفتر کے باہر موجود رہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیں گے اور آپ کو چھوڑ دیں گے، آپ سی سی ٹی وی بھول جائیں اور یہ حکومت چلنے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق ہفتہ وار اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، شفافیت اور صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے، شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، اور ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال کے بارے میں عوامی آگاہی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کمیٹیاں تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کر کے قابلِ عمل تجاویز پیش کریں۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ...
    دنیا کی ہر ثقافت اور مذہب نے انسانیت کے بہترین مفاد میں اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ اقدار ہمیں نہ صرف دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تعلیم دیتی ہیں بلکہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی بہتر انسان بننے کی راہ دکھاتی ہیں۔ اخلاقیات انسانوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے، انصاف، محبت، ایمانداری، اور احترام کے اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں، جو کسی بھی معاشرتی ڈھانچے کا بنیادی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ مختلف مذاہب میں ان اخلاقی اصولوں کو مقدس کتابوں اور تعلیمات کی صورت میں واضح کیا گیا ہے، جو انسانوں کو زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ سکھاتی ہیں۔ اسلام، ہندو ازم، عیسائیت، اور دیگر مذاہب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے۔...
    اسرائیلی وزیر انصاف یاریف لیوِن نے کہا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر انصاف یاریف لیوِن نے یہ بات اسرائیلی آبادکاروں کے رہنما یوسی ڈاگان سے ملاقات کے دوران کہی۔ یاریف لیوِن کے مطابق غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا موقع تاریخی ہوگا جسے ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا اشارہ ان علاقوں کی جانب بھی تھا جنہیں بین الاقوامی سطح پر متنازعہ قرار دیا جاتا ہے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ ملاقات کے دوران لیوِن نے ڈاگان کو مخاطب کرتے ہوئے جو کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم خود پر اپنی خودمختاری نافذ کریں۔ اور...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں سے ورکروں کی غیر قانونی چھانٹیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مربوط تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیاہے.(جاری ہے) اس سلسلہ میں پی ایف یو جے قانونی مشاورت مکمل کر کے نہ صرف عدالتی چارہ جوئی کرے گی بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا پروگرام تشکیل دے دیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے صدر رانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہو نے والے ورچوئل اجلاس میں جنگ گروپ سمیت مختلف اداروں سے غیر قانونی چھانٹیوں کی سخت...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
    اسلام آباد( محمد ابراہیم عباسی) اسلام آبادہائیکورٹ میں ایک انوکھا خاندانی مقدمہ اس وقت زیرِ سماعت آیا جب خاتون عزہ مسرور نے فیملی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، جس میں بچی کے والد کی جانب سے حق مہر کی واپسی کا حکم دیا گیا تھا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ بچی کے والد فہد تنویر نے نہ صرف اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کیا بلکہ نان نفقہ کی ادائیگی سے بھی صاف انکار کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ جب مرد اور عورت شادی کرتے ہیں تو عورت کو اس کے عوض حق مہر دیا جاتا ہے طلاق یا خلع کے بعد حق مہر...
    (گزشتہ سے پیوستہ) برطانیہ میں تارکینِ وطن ابتدا میں اپنے خاندانوں کو پاکستان سے ہی چلاتے رہے، پھر وقت کے ساتھ انہیں بھی برطانیہ بلوا لیا۔ بعض نے خوب پونڈ کمائے اور پاکستان میں بلا ضرورت خرچ کر دیئے۔ آج آپ میرپور آزاد، کشمیر یا جہلم جائیں تو دیکھیں گے کہ وہاں بلا مصرف کروڑوں اور اربوں روپے کے بنگلے ویران پڑے ہیں۔ برطانیہ آنے والوں نے دو براعظموں کی تہذیبوں کے درمیان پل باندھنے کی کوشش کی، لیکن سوچوں میں اتنا فاصلہ تھا کہ دونوں کناروں پر مضبوط ستون نہیں اٹھ سکے۔ یہ نسل اپنے بچوں کو انگریزی بولتا دیکھ کر خوش بھی ہوتی رہی، اور خود کو تنہا بھی پایا۔ اس کشمکش میں وہ اندر ہی اندر خوف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہو رہے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سسٹم 5 سے 8 جولائی تک برقرار رہے گا جس کے نتیجے میں آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید بارشوں اور تیز ہواﺅ ں کا امکان ہے.(جاری ہے) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 5 سے 10 جولائی کے دوران مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشیں متوقع...
    باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کا بارہواں اجلاس چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں متعدد دستاویزات پر دستخط کیے گئے جن سے علاقائی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی گئی۔ بیلاروس ، پاکستان اور دیگر رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ محکموں کے سربراہان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل اور کیش لیس معیشت  کے حوالے سے متعلقہ حکام کو تمام اہداف دگنا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو معیشت میں شفافیت لانے کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کیش لیس معیشت سے متعلق قائم کردہ کمیٹیاں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے قابلِ عمل تجاویز جلد پیش کریں۔ اجلاس...
    کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاق کے بعد پنجاب کا بھی پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق اب پنجاب میں بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنر دوبارہ ملازمت پر ایک تنخواہ کا حق دار ہو گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ ملازمت کی تنخواہ لے گا یا پینشن لے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دوبارہ سرکاری ملازمت کرے گا تو وہ ملازمت کے عرصہ میں پنشن یا دوبارہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔ بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر معروف مفتی طارق مسعود بھی چیخ اٹھے
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) اوورسیز پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کی۔اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے اوورسیز پاکستانی، سیکریٹری اوور سیز، مختلف وزارتوں، محکموں اور اداروں کے سربراہان و نمائندگان کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے آن لائن شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کا مقصد وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دی گئی 18 ہدایات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹاسک فورس کے گزشتہ چار اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر بھی غور...
    وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لانے جا رہے ہیں،نادار بچوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں جو بورڈ آف گورنرز میں پیش کی جائیں گی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی 2 سیٹوں پر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاجس کی نمائندگی آل پاکستان پرائیویٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے؛ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کےاستعمال کے بارے میں آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹیاں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے اجلاس قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی،...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج  روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوںکیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 38 لاپتا
    وفاق کے بعد پنجاب کا بھی پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق اب پنجاب میں بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنر دوبارہ ملازمت پر ایک تنخواہ کا حق دار ہو گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ ملازمت کی تنخواہ لے گا یا پینشن لے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دوبارہ سرکاری ملازمت کرے گا تو وہ ملازمت کے عرصہ میں پنشن یا دوبارہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔ Post Views: 4
    عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر سے تقریباً 9 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا، جو 2023ء کے بعد کمپنی کی سب سے بڑی برطرفی تصور کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں کمپنی کو مزید مؤثر، چست اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، یہ برطرفیاں مائیکروسافٹ کی مجموعی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد حصہ بنتی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ فیصلہ 2 جولائی 2025ء کو کیا گیا اور یہ حالیہ مہینوں کے دوران کمپنی کی جانب سے کی جانے والی تیسری مرحلہ وار چھانٹی ہے۔ مایکروسافٹ کے ترجمان نے کہا...
    ذرائع کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے اپنے ہی 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی فلسطین کے حوالے سے جانبدارانہ رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو خط لکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے اپنے ہی 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی فلسطین کے حوالے سے جانبدارانہ رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بی بی سی اسرائیلی فوج اور حکومت کی حمایت میں خبریں نشر کر رہا ہے جبکہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خط میں فلسطین مخالف تعصب، سنسرشپ اور...
    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کی مانیٹرنگ مسلسل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس سلسلے میں سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ایک بڑا اور غیر متوقع فیصلہ کرتے ہوئے دنیا بھر سے تقریباً 9 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار ہے جن میں سے 9 ہزار کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا، 2023 کے بعد کمپنی کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی کٹوتی قرار دی جا رہی ہے۔  مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بدلتے ہوئے عالمی معاشی حالات، تکنیکی ترقی اور ادارے کی مؤثر تشکیل نو کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔مائیکروسافٹ کے ترجمان کے مطابق اس مرحلہ...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو ملنے والی سربراہی بھارت کی بدترین سفارتی شکست ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی  اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کی عالمی سطح پر  پذیرائی کی جا رہی ہے جب کہ بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کوایک بار پھر شدید دھچکا پہنچا ہے۔ پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کچھ  روز  قبل ہی  پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی ’’کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی‘‘کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت  اور پذیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا...
    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 2 تا 8 جولائی 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران شدید بارشوں کے سبب بعض علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں 5-8 جولائی کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملک بھر کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض علاقوں میں بارش موسلا دھار ہونے کی توقع ہے۔ آج بروز جمعرات بالائی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی...
    اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا۔ سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد موٹرسائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا۔ Post Views: 3
    —فائل فوٹو اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا۔سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد موٹرسائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا۔
    — فائل فوٹو  کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکانشہرِ قائد کراچی میں 8 سے11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    ---فائل فوٹو  بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کی 4 جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے یہ رقم جامعات کے ملازمین کی جون تک کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں جاری کی ہے۔یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین پچھلے 1 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
    فائل فوٹو بلوچستان کے 20 اضلاع میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ہے۔پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع شیرانی، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، دکی، لورالائی، ہرنائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، اوستا محمد، قلات، لسبیلہ، سوراب، خضدار، آواران، صحبت پور، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔ آج پنجاب، کے پی اور کشمیر کے بعض مقامات پر بارش کی توقعکراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بارش ہوئی۔ آج... پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں...
    اسلام آٰباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا، ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ، ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔ شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30ہزارفوجی روس بھیجنے کا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف نے ابھی شیڈول نہیں بتایا جبکہ دیگر ججز تقریباً ایک ماہ چھٹی کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جولائی اور اگست 2025 کے لیے عدالتی تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عدالت کے مختلف معزز ججز کی دستیابی اور عدم دستیابی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کرینگے، جسٹس...
    اسلام آباد:سینیٹ کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں توانائی، تعمیراتی منصوبوں، زمینوں کے تنازعات اور بدانتظامی پر شدید تحفظات اور سوالات اٹھائے گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا، جس میں آئی پی پیز، گردشی قرض، لوڈشیڈنگ اور توانائی کے شعبے میں بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ارکان نے وفاقی وزیر توانائی کی اجلاس میں عدم موجودگی کو غیر سنجیدگی قرار دیتے ہوئے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب چیئرمین کمیٹی ناصر محمود کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اگر فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر رک سکتی ہے۔ حکام کے...
     ویب ڈیسک:اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر سید ذیشان حیدر نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا۔  سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد موٹرسائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا۔
    اسلام آباد:سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جوکہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران پاک فضائیہ کے کسی بھی حاضر سروس سربراہ کا پہلا دورہ ہے، جس سے دو طرفہ دفاعی تعاون اور باہمی مفادات کو فروغ حاصل ہوگا۔ یہ اعلیٰ سطح کا دورہ پاک امریکا دفاعی اشتراک میں ایک تزویراتی سنگ میل ہے۔ یہ دورہ اہم علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی تعلقات کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دورے کے دوران، ایئرچیف نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔ پینٹاگون میں، انھوں نے امریکی فضائیہ...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال،...
    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھیں، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، عمران خان جب چاہیں ہمیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کسی میں ہمت ہے تو میری حکومت گرا کر دکھائے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھیں، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، عمران...
    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے اپنے ہی 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی فلسطین کے حوالے سے جانبدارانہ رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بی بی سی اسرائیلی فوج اور حکومت کی حمایت میں خبریں نشر کر رہا ہے جبکہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خط میں فلسطین مخالف تعصب، سنسرشپ اور اسرائیلی پروپیگنڈا کو بڑھاوا دینے کے الزامات شامل ہیں۔ خاص طور پر ’غزہ: میڈکس انڈر فائر‘ نامی دستاویزی فلم کو نشر نہ کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ کی ماہِ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مقدمات نمٹانے کی  فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جُون 2025ء کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے۔ اس حوالے سے عدالت کی ماہ جون کی ججز کارکردگی رپورٹ یکم سے 30 جون 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر دیگر تمام ججز میں سرفہرست رہے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے سنائے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  
    آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں سیلاب ،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 10 جولائی تک کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے،لاہور،راولپنڈی ،مری ،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بھی بادل رنگ جمائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو...
    ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سسٹم 5 جولائی تک برقرار رہے گا، جس کے نتیجے میں آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، تاہم لاہور میں بارش کا امکان کم بتایا گیا ہے۔ شہر میں آج شدید حبس اور ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کے باعث لاہور میں...
    پاکستان کی بڑی کوریئر کمپنیوں جن میں رجسٹرڈ ای کامرس کمپنیاں اور آن لائن تاجر شامل ہیں انہوں نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ جولائی 2025 سے نئی حکومتی ٹیکس پالیسی نافذ العمل ہو جائے گی۔  اور صارفین سے حکومت کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔ کوریئر کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کیش آن ڈیلیوری کے تحت اشیاء کی ترسیل پر 2 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اور 2 فیصد سیلز ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔ یہ ٹیکس کوریئر کمپنیاں فروخت کنندگان یا شپنگ پارٹنرز کی جانب سے حکومت کو جمع کروائیں گی، جیسا کہ فنانس بل میں ہدایات دی گئی ہیں۔ کوریئر سروسز نے اپنے تمام سیلرز کو ہدایت کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر اور جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ کے مہتمم مولانا سید محمود میاں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید، رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مولانا سید محمود میاں نہ صرف ایک جید عالم دین اور عظیم محدث تھے بلکہ وہ مسند طریقت کے بھی بلند پایہ پیشوا شمار کیے جاتے تھے۔ ان کے والد بھی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر رہ چکے ہیں، اور دینی و سیاسی حلقوں میں ان کے خاندان کا گہرا اثر و رسوخ رہا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے...
    چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر کے عوام نے ملک کے وسیع تر مفاد میں قربانیاں دی ہیں۔ متاثرین ڈیم کے جائز تحفظات کے ازالے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے وضاحت کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت گرانے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے کوئی بات نہیں ہوئی، اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور ہے۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو متعدد بار مذاکرات کی پیش کش کی، تاہم پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات سے انکار کیا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی 2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے اقتدار میں آئی تھی اور اب دوبارہ اسی طرح اقتدار حاصل کرنے کی خواہاں ہے، مگر یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی خان سے اہم ترین ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والےواقعے پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام ، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ ، عبدالرحمان کانجو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سوات جیسے واقعات کے تدارک کے لیے استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور گورنر کے پی کی ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی...
    سٹی42: جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر  ممتاز عالم دین اور جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ کے مہتمم مولانا سید محمود میاں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔   ان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔   مولاناسیدمحمودمیاں کےوالدمولانا سید حامدمیاں جےیوآئی کے مرکزی امیر رہ چکے ہیں،مولانا سید محمود میاں کے دادا مولاناسیدمحمدمیاں جمعیت علماء ھند کے مرکزی ناظم رہے ہیں،مولانا سید محمود میاں کے دادا مدرسہ شاہی مراد آباد انڈیا میں مولانامفتی محمود کے استاذ بھی تھے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری     
    عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور پشاور پر 6 دہائیوں تک راج کرنے والے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ، حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی کے بعد اب اپنے آبائی شہر پشاور کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلور خاندان نے پشاور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کے مرکز ’بلور ہاؤس‘ کو بھی فروخت کردیا ہے۔ خاندان نے تصدیق کی ہے کہ غلام بلور نے گورنر ہاؤس کے قریب واقع پشاور کا واحد ذاتی گھر، بلور ہاؤس، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق گورنر حاجی غلام علی کو بھاری قیمت پر فروخت کر دیا ہے اور اب اسلام آباد منتقل ہوچکے ہیں۔ اس وقت غلام بلور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔ جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔ وسطی/ جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے...
    رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
    سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں خودمختاری کے نفاذ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے او آئی سی اجلاس: سعودی عرب کا پھر آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت سعودیہ فلسطینی سرزمین پر ہر قسم کی توسیع پسندی اور قبضے کو مسترد کرتی ہے، اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کو ناگزیر سمجھتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے مکمل حقِ خودارادیت اور ان کے جائز حقوق کی بازیابی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، جس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو اس کے ہی 100 سے زائد ملازمین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جنہوں نے ادارے کی فلسطین سے متعلق رپورٹنگ پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بی بی سی کے عملے کے علاوہ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 300 سے زائد معروف شخصیات نے بھی ادارے کی اعلیٰ قیادت کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی بی سی پر فلسطین مخالف اور اسرائیل نواز رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق، خط میں بی بی سی پر فلسطین کے حوالے سے جانبداری، مواد کی سنسرشپ اور اسرائیلی حکومت و فوج کی تشہیر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاص طور پر ’غزہ:...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جینڈر اسپیشلسٹ جودھا بخاری اور ان کی ٹیم نے اسلام آباد سے حیدرآباد کا دورہ کیا اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں سیلاب 2022ء کے متاثرین کے لیے کاروباری معاونت، تربیت اور مالی امداد پر مبنی نئے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جودھا بخاری نے اجلاس کے اراکین کو بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت سندھ کی شراکت سے 440 ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سیلاب 2022 سے متاثرہ خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب سے 21 لاکھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید، نائب امراء عقیل احمد خان، عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان اور حافظ سفیان ناصر سینئر صحافی و سابق صدر حیدرآباد پریس کلب لالہ رحمان سموں کے بڑے بھائی جام محمد ابراہیم سموں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مذہبی امور میں رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیوٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔وزرات مذہبی امور نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت 4جولائی بروز جمعتہ المبارک مبارک مسجد لطیف آباد نمبر8میں شام 4بجے ایک روزہ ’’تربیت گاہ‘‘ کا انعقاد ہو گا۔ جس سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاالرحمن، صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم، امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، معروف مذہبی اسکالر مجیب اللہ منصوری، معروف مذہبی اسکالر سید حسین احمد مدنی خطاب کریں گے۔
    اسلام ٹائمز: غزہ کی سرزمین سے اٹھنے والی آہیں، آج صرف فلسطینیوں کی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کی پکار ہیں۔ اگر آج ہم خاموش رہے، تو کل یہ خاموشی ہمارے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ سچ کہنا، ظلم کو ظلم کہنا اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا صرف صحافت نہیں، انسانیت کا بھی تقاضا ہے۔ غزہ جل رہا ہے، انسانیت تڑپ رہی ہے اور دنیا کے خبر رساں ادارے اب بھی صرف مالی مفادات، اشتہارات اور سیاسی وابستگی کے پیمانوں پر خبر کو تول رہے ہیں۔ یہ صرف ایک خطے کا المیہ نہیں، ہماری اجتماعی بے حسی کا آئینہ ہے اور جب آئینہ دکھانے والے خود اندھے ہو جائیں، تو سچ کے چراغ ہمیں خود روشن کرنا پڑتے ہیں۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مولانا سے عدم اعتماد دلانے کے بارے میں قطعاً کسی نے کوئی بات نہیں کی پی ٹی آئی کی امانت کو گنڈا پور سے چھڑانے کی ہمیں کیا ضرورت ہے اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو یہ ان کا بنیادی حق ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں پچھلے ایک مہینے میں وزیراعظم 3بار کہہ چکے ہمیں ساتھ بیٹھنا چاہئے مذاکرات جب بھی ہوتے ہیں سیاسی قیادت کے درمیان ہونے ہیں ۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کے بارے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا واضح اعلان نہ صرف ان اداروں بلکہ پوری قوم کے لیے اچھی خبر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ان اداروں کی کارکردگی اور دائرہ اثر بڑھانے کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کیلئے جلد ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان سے گفتگو  میں کیا۔ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی نے سینیٹر عرفان صدیقی کا...
    لاہور،فیصل آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار، منتخب نمائندگان، لیگی رہنما ایوب خان گادھی، قدیر اعوان، راحیل انور، حارث امجد اور عقبہ وڑائچ شریک ہوئے۔  عظمیٰ بخاری نے سکیورٹی ودیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">علامہ عبدالخالق آفریدی رسول اکرمؐ نے اپنا ایک خواب صحابہ کرام کے سامنے بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک کنوئیں کی منڈھیر پر کھڑا ہوں پانی کا ڈول ہاتھ میں لیکر پانی نکالتا ہوں اس کے بعد میں نے یہ ڈول ابوبکر صدیق کو دیدیا انہوں نے چند ڈول پانی کے نکالے ہوں گے مگر ان کی چال میں کچھ کمزوری تھی اللہ ان کی مغفرت فرمائے پھر ابوبکر کے ہاتھ سے یہ ڈول عمر بن خطاب کے ہاتھ میں پہنچا انہوں نے جس تیزی جانفشانی کے ساتھ پانی نکالا میں نے اتنا مضبوط مستحکم شخص کبھی نہیں دیکھا، کھیت پانی سے اتنے بھر گئے کہ کناروں تک پانی پہنچ گیا،...
    اسلام آباد: جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمومبیمبو نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبیمبو کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید عسکری صلاحیتوں اور خود انحصاری کے زریعے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے ویژن سے آگاہ...
    فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بارش ہوئی۔ آج سندھ اور بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری ہوگیا۔دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت ) ایف ایف سی کی جانب سے میرپورماتھیلو میں “ای کلینک آن لائن” پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔ میرپورماتھیلو کے نواحی گاؤں سید نور حسن شاہ اور پیر محمد کھٹریان میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپورماتھیلو کی جانب سے صحت کہانی کے تعاون سے ای کلینگ آن لائن پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے ای کلینگ آن لائن پروگرام کی افتتاحی تقریب گاؤں سید نور حسن شاہ میں منعقدہ کی گئی۔ جس میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے جنرل منیجر مینوفیکچرنگ اینڈ آپریشنز خرم سلیم ، صحت کہانی کی سی ای او ڈاکٹر عفت ظفر آغا ، ایف ایف سی کے سی ایس آر کے ہیڈ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عبدالخالق ، سیکورٹی آفیسر لیفٹیننٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ریلوے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں یونین کے وفد کی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ۔ اس موقع پر پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر/سینئر جنرل منیجر عامر علی بلوچ بھی موجود تھے جبکہ وفد میں سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عدنان شکور و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مزدوروں کے مسائل اور ادارے کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ محمد انور نے وفاقی وزیر ریلوے کو وزارت سنبھالنے کے بعد 100 دن کی کارکردگی اور ریلوے میں متعارف کرائی گئی مثبت اصلاحات پر خراجِ تحسین پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے شیخوپورہ میں بزرگ خاتون کے ساتھ واپڈا دفتر میں بد سلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں بیٹھے فرعونوں نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے ان لوگوں کے نزدیک غریب عوام کی کوئی عزت و تکریم نہیں بلکہ یہ کیٹرے مکوڑے ہیں۔ سرکاری افسر دفتر آنے کی تنخواہ اور مراعات لیتے ہیں جبکہ کام کرنے کے لئے رشوت وصول کی جاتی ہے،پورا سسٹم ہی کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین حاکم اعلیٰ بے بس عوام بدترین غلام بن چکے ہیں۔وطن عزیز میں جب بھی کوئی شہری اپنے جائز مسئلے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ حضرت حسین ؓ نے ظالمانہ نظام کا مقابلہ کرکے امت کو پیغام دیا کہ ظلم کو کسی شکل و صورت میں بھی برداشت نہ کیا جائے ۔ خیراور شر کے معرکے میں ظلم و جبرکیخلاف نہ اٹھنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔غزہ میں فلسطینی مسلسل کربلا جیسی آزمائش اور مصائب سے دوچار ہیں،اسرائیل اور امریکا صدی کے سب سے بڑے یزیدی کردار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا پوری اُمت اور عالم اسلام کی قیادت کو حقیقی پیغام یہی ہے کہ مِلت اسلامیہ اتحاد کی طاقت سے باطل اور اسلام دشمن قوتوں کی جارحیت روکے ۔ پاکستان، ایران کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں سڑکوں کی تعمیر پر 26کروڑ 89لاکھ سے زائدجون میں پیشگی ادائیگی کا انکشاف،کام صفر ،سرکاری خزانے کی دہڑلے سے لوٹ مار ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں سڑکوں کی تعمیر کے 12منصوبوں پر 26کروڑ 89لاکھ 27ہزار 841کی جون میں ایڈوانس ادائیگی کا انکشاف ہو اہے جبکہ سرزمین پر کام نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیںروڈ تعمیر مولاداد درگاہ رحمت پور سے قصبہ پنہل بروہی،بحالی روڈ دوداپور گڑھی خیرو روڈ ٹو قصبہ علی حسن بروہی وایہ حبیب اللہ بروہی ،قصبہ خاوند ڈنومہر ٹو قصبہ بھاول جعفری ،اللہ رکھیو قصبہ ٹو چھٹو لاشاری وایہ سکندر لاشاری ،انٹرنل روڈ قصبہ ارمان آباد کھوسو،روڈ تعمیر کوٹر شاخ پر قصبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت)ضلعی ہیڈ کوارٹر قنبر شہر میں قائم نیشنل بینک برانچ تیزی سے تباہی وبربادی اور بدانتظامی کی طرف گامزن ہے آئے روز آن لائن سسٹم مسلسل خراب پورا پورا دن سرکاری ملازمین کو شدید گرمی میں مسلسل انتظار کرانا بینک منیجر اور دیگر عملے کا معمول بن گیا ہے ہزاروں سرکاری ملازمین اور بوڑھے عمر رسیدہ پنشنرز اور پریدار خواتین اپنی تنخواہ اور پنشن کی وصولی کیلئے بینک میں جمع ہوتے ہیں مگر بینک انتظامیہ کے مطابق سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ان کو ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی کثیر تعداد گیٹ کے باہر سخت دھوپ اور گرمی میں جمع ہونے سے مقامی پولیس، انتظامیہ اور ٹریفک کیلئے رش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین کنکریٹ سلیپر فیکٹری سکھر ڈویژن کے زیر حضرت حسینؓکی دین اسلام کیلیے عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو اور سلیپر فیکٹری کے صدر زاہد میرانی سمیع اللہ خروس اور کنکریٹ سلیپر فیکٹری کے ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو نے کہا کہ حضرت حسین ؓ حق سچ، جرأت، بہادری، شجاعت‘ عزم، حوصلہ، استقلال، ایمان، قربانی، تسلیم و اطاعتِ رب کریم اور عمل حق کی عملی تصویر کی ایک بے مثال داستان ہے۔ حضرت حسینؓ نے دین محمدﷺ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے شہر کے مویشی مالکان اور عام شہریوں کو ایک اعلامیہ میں آگاہ کیا ہے کہ سڑکوں، بازاروں، نہروں اور دیگر عوامی مقامات پر مویشیوں اور دیگر جانوروں کی آزادانہ آمد و رفت پر کمشنر سکھر کی جانب سے 15 جولائی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے، جسکے تحت کسی بھی شخص کو اپنے جانور چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد کنٹریکٹ ایسوسی ایشن نے محکمہ ورکس اینڈسروسیز میں ٹھیکوں میں جاری اقربا پروری اور من پسند افراد قریبی رشتہ داروں کو اربوں روپے کے غیر قانونی ٹھیکے دینے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان سینئرنائب صدر خدا بخش خاصخیلی رمضان کھوکھر فاروق علی ڈومکی اور عبدالغفار مہر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سپرا چیف انجئنیر اور اے سی کی مبینہ ملی بھگت سے اربوں روپے کے ٹھیکے کے ٹینڈرز اپنے من پسند افرادمن پسند کمپنیوں قریبی رشتہ داروں کو دئیے ہیں جس کی اعلی سطح پر شفاف تحقیقات کراکر اصل حقائق عوام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) قومی شاہراہ پر مورو کے قریب مسلح افراد نے مبینہ فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا،کلہوڑا اسٹیشن کے قریب حالات سے تنگ نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی،لاشیں گھروں میں پہنچنے کہرام۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ مورو ایڈمور پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو مبینہ قتل کردیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت سیٹھ احمد نواز بیہن کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،دوسرے واقع میں نواحی علاقہ کلہوڑا اسٹیشن کے قریب نوجوان ایم سجاد نے حالات سے تنگ آکر مبینہ خودکشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی زیر صدارت میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں مون سون کی متوقع بارشوں کے سیکنڈ اسپیل اور اربن فلڈنگ کے حوالے شہر میں کئے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمینز عبدالغفور درس، مصطفی بلال، منٹھار جتوئی، عمیر مولابخش چانڈیو حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طفیل احمد ابڑو، حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئرز ذیشان ملک، مرزا محمد علی بیگ، اصغر علی خواجہ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز،اور بلدیہ اعلی کے افسران شریک ہوئے، اجلاس میں دوران بارش عوام کو بروقت ریلیف دینے اور مین شاہراہوں سمیت نشیبی علاقوں سے برسات کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سچل سرمست ٹائون لطیف آباد کے علاقہ حالی روڈ سے امریکن کوارٹرز تک بچھائی گئی زیر زمین سیوریج کی لائن واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حکام کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث ناکارہ ہو چکی ہے اورحالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد مذکورہ سیوریج لائن بند ہونے کے بعد گٹروں سے گند اپانی باہر نکل کرمرکزی سڑک اور گلی محلوں میں جمع ہو رہا ہے جبکہ محرم الحرام میں بھی نکاسی آب کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں ہے اور اسی طرح دیگر مذہبی تہواروں پر بھی مذکورہ سیوریج لائن کی صفائی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، امریکن کوارٹر زاور اس سے ملحقہ علاقوں کے آمد ورفت کیلئے یہ واحد سڑک ہے اور اس سڑک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکی مروت (صباح نیوز) پنجاب کو گیس فراہم کرنے والی مین ٹرانسمیشن پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔ پائپ لائن کو تھانہ صدر کی حدود میں تورواہ وانڈہ امیر کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد گیس حکام اور سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ تاحال کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ ، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج جمعرات کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سربراہی اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 3 تا 4 جولائی منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ای سی او کے اس سربراہی اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے مستقبل...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف 17ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔دفترخارجہ کے مطابق دو روزہ ای سی او اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آج سے شروع ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔شہباز شریف رکن ممالک کے درمیان تجارتی، ٹرانسپورٹ رابطوں اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات کریں گے۔ وزیر اعظم دیگر ای سی او ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں منگل کی شب سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔   گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، لیاری، کھڈا مارکیٹ، طارق بن زیاد روڈ اور پی آئی بی کالونی سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ آرٹس کونسل چورنگی، الفلاح، شمسی سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں میں بھی بونداباندی ہوئی ہے۔   محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں مزید ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی نے واشنگٹن ہیڈ کوارٹرز کو 5عشروں پرانے موجودہ مقام سے منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔بیورو اور جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ رونالڈ ریگن بلڈنگ کمپلیکس کو نئے مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ کئی سالوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت ہے جہاں قانون نافذ کرنے والی ملک کی سب سے بڑی وفاقی ایجنسی کا ہیڈ کوارٹر ہونا چاہیے۔ فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ اس طرح کا اقدام کب ممکن ہے یا اس مقصد کے لیے کس قسم کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ ایف بی آئی کے نووارد ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بیورو کی ایک ڈرامائی تنظیم نو سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جدید ہتھیار متعارف کرا دیا جو دشمن ملک کے بجلی گھروں کو بغیر کسی دھماکے کے مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے ایک اینیمیٹڈ وڈیو جاری کی جس میں نئے گرافائٹ بم کی صلاحیتیں دکھائی گئیں۔ اس ہتھیار کو بلیک آؤٹ بم بھی کہا جا رہا ہے، جو پاور اسٹیشنوں اور ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو نشانہ بناتا ہے۔ وڈیو کے مطابق یہ میزائل زمین سے داغا جاتا ہے اور ہوا میں جا کر 90 چھوٹے سب میونیشنز خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر اوپر کی طرف اچھلتے ہیں اور فضا میں انتہائی باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں۔ یہ فائبرز بجلی...
    ملک گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اور چیئرمین ملک خدا بخش کا میئرکراچی سید مرتضیٰ وہاب سے ملاقات میں نعیم قریشی اور وہیکل امپورٹرز کے ساتھ گروپ فوٹو
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامر س رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ (ICCD) مشترکہ طور پر ایک اہم میڈیکل ٹورازم کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں؛ جس کا مقصد پاکستان کو میڈیکل ٹوارزم کابین الاقوامی مرکز بنانا اور مریضوں کو اعلیٰ ترین معیار کی خدمات کی فراہمی ہو گا۔یہ کانفرنس 15 جولائی 2025 کو کراچی میں ICCD کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوگی اور یہ ”ٹی فار ٹوارزم سیریز” کا حصہ ہوگی ۔اس سیریز کا مقصدپاکستان کو صحت و سیاحت کے میدان میں عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔مزید برآں، اس کانفرنس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے اعلیٰ سطح کے ماہرین؛ ڈاکٹر؛ اسپتال منتظمین؛ دواساز و بایومیڈیکل کمپنیاں؛ سپلائی چین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامر س ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکنڈ آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025کی تقریب میں گورنر پنجاب نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کے ہمراہ فری لانسرز کو ایوارڈز دئیے جس کا مقصد گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جو ملک کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، مدثر نعیم چوہدری ، کنوینر، سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ ٹریننگ ،روانڈا کے لیے پاکستان سفیر نعیم خان ، کاروباری...