2025-12-14@16:20:14 GMT
تلاش کی گنتی: 305
«کر ڈالا»:
(نئی خبر)
بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ریاست چھتس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ماؤ ازم کے حامی باغی جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا جس میں 12 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔ تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا...
سرگودھا: تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر سے ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک ا سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثہ کے بعد زخمی بچے تباہ ہونے والی وین میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے وین کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال...
اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجاکا کہنا ہے کہ جمعرا ت کو ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی ہے وہ مذاکرات کو چلانا چاہتی ہے یا نہیں۔سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کمیشن کے قیام کے مطالبے پر حکومت آگے بڑھنا چاہتی ہے یا نہیں چاہتی، مذاکرات کا مستقبل ان باتوں پر منحصر ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم اپنے کسی بھی اصولی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے، 8 فروری کو عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، ہم بالکل نہیں ہٹیں گے، کوئی کہتا ہے کہ مٹی ڈالو اور ہنسی خوشی...
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی بھی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اس مقصد کے لیے متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا اور وہ خود کو زخمی کر بیٹھی، جس پر...
سٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور6 ماہ کا ڈیٹا جاری کردیا،اوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات زر بھجوانے کے پچھلے ریکارڈ توڑ دئیے،سٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے کی رپورٹ جاری کر دی ،سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تادسمبراوورسیز پاکستانیوں نے17ارب 84 کروڑڈالر وطن بھیج کر ریکار ڈ بنا د یا ، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024ءکے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے صرف6ماہ میں 18ارب ڈالرزوطن بھیجے۔دسمبر2024 میں3 ارب 8کروڑ ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئے۔رواں مالی سال کے پہلے6ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔بتایاگیا ہے کہ ترسیلات زر میں مالی سال 25ءکی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی...
