2025-11-03@10:19:32 GMT
تلاش کی گنتی: 410
«علی ریاض ملک»:
(نئی خبر)
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)نو منتخب صدرامریکا ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے بیان نے ساری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی اور جنہیں اس کے بارے میں نہیں پتہ تھا انہوں نے بھی جان لیا کہ گرین لینڈ جزیرہ کیا ہے اور کہاں ہے لیکن اب ایک تازہ ترین پول نے پھر دنیا کو چونکادیا ہے ۔ ایک نئے ریفرنڈم میں گرین لینڈ کے رہائشیوں کی اکثریت نے امریکہ میں شامل ہونے کی حمایت کردی ہے۔ امریکی ریسرچ فرم پیٹریاٹ پولنگ کے مطابق ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کرنے والوں کی تعداد 37.4 فیصد ہے، جب کہ 5.3 فیصد غیر فیصلہ کن ہے۔ پیٹریاٹ پولنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے اتوار کو کیے گئے ایک سروے کے مطابق 57.3...
کراچی (کامرس رپورٹر ) سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پائیدار ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کیلئے تمام سیاسی قوتیں مل کر کام کریں۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستحکم سیاسی ماحول سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔افتخار علی ملک نے مزید کہا کہ بلند افراط زر،...
پاکستان تحریک انصاف جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ 190ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے خاندان کے درمیان معاملے کے نتیجے میں آیا، 190ملین پاؤنڈ کبھی پاکستان کا پیسہ نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ معلوم نہیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایاگیا، 190ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے خاندان کے درمیان معاملے کے نتیجے میں آیا، یہ کہنا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیسہ ملک ریاض کے حوالے کیا یہ غلط ہے، 190ملین پاؤنڈ کبھی پاکستان کا پیسہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ یہ پیسہ پاکستان کے ٹیکس پیئر کا ہے،ملک ریاض کے خاندان کی ہدایت پر 190ملین...
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر دائر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جارہا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید آج دن 11 بجے اس اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے ضلع جہلم کے تحصیل سوہاوہ میں واقع 458 کنال سے زائد کی زمین عطیہ کی تھی جس کے بدلے میں مبیّنہ طور پر عمران خان نے ملک ریاض کو 50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا تھا۔ دراصل یہ وہ رقم تھی جو برطانیہ میں غیرقانونی...
لاہور،مردان (خصوصی نامہ نگار + نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر بیرونی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ اتحاد مسلط ہے جو مل کر عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔ انہوں نے عوام کو ایک دوسرے میں تقسیم کیاہوا ہے۔ عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ وہ مردان تفہیم القرآن میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی امیر غلام رسول و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ا سرائیل فلسطین میں امریکہ کی سرپرستی میں بے گناہوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ خود کو جمہوریت پسند کہنے والے امریکہ نے پوری دنیا میں افراتفری مچائی ہے۔...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ آئیے یہ جانتے ہیں کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کیا ہے؟ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے موضع برکالا، تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں واقع 458کنال، 4 مرلے اور 58 مربع فٹ زمین عطیہ کی ہے جس کے بدلے میں مبیّنہ طور پر عمران خان نے ملک ریاض کو 50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا تھا۔ گزشتہ سال اکتوبر...
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا پھر بری ہوں گے؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر 2024 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری 2025 تک مؤخر کردی گئی تھی۔ بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی نے ہمیں زخم تو ضرور دیا مگر یہ ہمارے لئے فائدے مند بھی ہے، تحریک انصاف دراصل ایک تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں ہے۔ تھنک فیسٹول میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں پورے ملک میں لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، لیکن ملک میں اس وقت عوام کی منتخب حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ کہا کہ آزادی، عوام اور انصاف کے لئے آواز اٹھائیں، پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک میں جہاد کررہی ہے۔ مزیدپڑھیں:دنیا کے غریب ترین صدر نے کینسر کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اس وقت سیاسی مجرم نہیں ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے لاہور میں لحمرا میں پینل آف ڈسکشن میں کہا کہ کوئی سیاست میں جرم کرتا ہے یا کوئی مجرم سیاست کرتا ہے۔ کیا ملک میں آگ لگانا کسی کا سیاسی حق ہے۔ پرویز خٹک کو سیاسی گروہوں کے ساتھ ہمراہ حملہ آور ہوتے دیکھا۔ اسٹیبلشمنٹ کو مورد الزام ٹھہرائیں لیکن اپنا کردار سامنے رکھیں۔ 2024 کے الیکشن کو دیکھنا ہے تو پچھلے تمام الیکشن کو دیکھا جائے۔ مقبولیت مزاحمت سے ملتی ہے جو پہلے ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور اب پی ٹی آئی کے حصے میں آئی...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 17 جنوری کو بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کرے گی۔ہ حکمران یہ نہیں بتاتے کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی۔ ملک کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس،...