تحریک انصاف دراصل ایک تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی نے ہمیں زخم تو ضرور دیا مگر یہ ہمارے لئے فائدے مند بھی ہے، تحریک انصاف دراصل ایک تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں ہے۔
تھنک فیسٹول میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں پورے ملک میں لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، لیکن ملک میں اس وقت عوام کی منتخب حکومت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ کہا کہ آزادی، عوام اور انصاف کے لئے آواز اٹھائیں، پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک میں جہاد کررہی ہے۔
مزیدپڑھیں:دنیا کے غریب ترین صدر نے کینسر کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔