2025-11-09@10:39:48 GMT
تلاش کی گنتی: 525
«یانگو کے»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر سے اختیارات لے کر خود یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بن گیا ہے، جس کا اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے اس قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کی جامعات کے چانسلر ہوں گے۔ نئے قانون کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل جامعات سے متعلق اختیارات گورنر کے پاس تھے، تاہم اب یہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ اکیڈمک سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ نئے قانون...
بگوٹا : کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زرائع کے طابق کے مطابق صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی(ای ایل این)کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں...
ویب ڈیسک — امریکہ میں سرکاری محکموں کی اصلاحات کے لیے بنائے جانے والے نئے محکمے ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کے نامزد کردہ شریک سربراہ وویک راماسوامی اب اس محکمے کے رکن نہیں رہے۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ راماسوامی ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کا مزید حصہ نہیں رہے۔ یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب چند گھنٹے قبل ہی امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی ذمے دارایاں سنبھالی تھیں۔ ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ سے راماسوامی کی علیحدگی کے بعد اب اس محکمے کی قیادت صرف ایلون مسک کریں گے۔ ری پبلکن پارٹی میں 2024 کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہنے والے...
انسانی نظر میں دنیا پہلی بار 1492 ء میں نقشے کے اعتبار سے تبدیل ہو ئی تھی جب اسپین میں ملکہ ازبیلا اور فرننڈس نے اپنی اپنی ریاستیں شادی کے بعد ایک دوسرے میں ضم کر کے مسلم ریاست غرناطہ کو شکست دی اور پھر اسی سال یعنی 1492 ء ملکہ ازبیلاکی مالی امداد سے کرسٹوفرکولمبس نے امریکہ دریافت کرلیا تھا یہ دنیا میں نو آبادیا تی نظام کا آغاز تھا یہ ہزاروں سال سے چلتی دنیا کی ایسی تبدیلی تھی جس میں تہذیب و تمدن کے فروغ کی بجائے تجارت اور مالی نفع کی بنیاد پر ترقی ہونے لگی تھی۔ دوسری بڑی تبدیلی پہلی عالمی جنگ 1914-18ء جنگ کے خاتمے پر آئی۔ جرمنی اور ترک سلطنت ِ عثمانیہ کی...
بدین/ سکھر/ پڈعیدن/ محراب پور/ میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت + پ ر) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ بدین میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر ہنگورجہ کے سینئر صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کے خلاف صحافیوں نے ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے فیاض سولنگی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ایچ یو جے کے سینئر نائب صدر اور بدین پریس کلب صدر شوکت میمن، ایوان صحافت کے صدر لالہ ہارون گوپانگ، سینئر صحافیوں حاجی خالد محمود گھمن، عبدالشکور میمن، محمد علی بلیدی، عمران عباس خواجہ، اشرف میمن، الطاف شاد میمن، سید اختر شاہ، عطا چانڈیو، اختر کھوسو، مرتضیٰ میمن، سارنگ...
کوٹری (جسارت نیوز) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے صحافیوں کا احتجاج، صحافی کی آزادی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری پریس کلب پر صحافی دھنی بخش باریجو، قربان پنہور، ارمان عباسی و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں اسماعیل بلوچ، اعجاز مغل، نوید پہنور، عرفان بلیدی، فضل کھوسو، نوید راجپوت، یوسف سارنگ، ادریس پہنور، دیدار ملاح و دیگر شریک تھے۔ احتجاج دوران صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے نعرے بازی کی گئی جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکو کلچر کا خاتمہ کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے، ڈاکوئوں سے صحافی...
واشنگٹن:ایسے لوگ، جنہیں عموماً سُرخ گوشت پسند ہے تو یہ عادت ان کی دماغی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب لوگ پراسیسڈ گوشت زیادہ کھانے کے عادی ہوں۔ امریکا میں ہونے والی ایک تازہ طبی تحقیق کے نتائج میں انکشاف ہوا ہے کہ پراسیسڈ سُرخ گوشت کے زیادہ استعمال سے دماغی کمزوری اور ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔ بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کے تحت کی گئی اس نئی طبی تحقیق میں تقریباً 49 سال کی عمر کے ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔ تجربے میں شامل افراد میں سے کسی پر بھی تحقیق سے قبل ڈیمینشیا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ ماہرین کی جانب سے تقریباً 43 سال...
GUJRANAWALA: خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور وہ پہلی بیوی نجمہ کو گزراوقات کے لیے پیسے نہیں دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی مگر مقتول سارے پیسے دوسری بیوی کو دیتا تھا جس پر ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر...
وزیر اعظم کی کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان علاقے کے دیگر ممالک کیلئے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور کارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا ۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور سکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام...
پشاور: پشاور: آرمی چیف سے خیبر پختون خوا کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی ہوگئی جب کہ ایمل ولی خان نے بیرسٹر سیف کو صوبائی حکومت کے طالبان قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں دو روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تنی بڑھی کہ گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر صوبے کو ملنے والے 500 ارب روپے کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مبینہ مغوی بچہ صارم کے گھر پہنچ کر مغوی بچہ کے والدین سے ملاقات کی، گورنر سندھ نے مغوی بچہ صارم کی بازیابی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ صارم کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔(جاری ہے) اس موقع پر موجود پولیس حکام نے کیس کے بارے میں گورنر سندھ کونبریفنگنبھیندی۔
ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔بابا وانگا نے 2025کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025سے ہوگا۔مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، جبکہ 2076تک...
وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی گورچانی نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پنجاب سے زیادہ سونے کے ذخائر ہیں۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر معدنیا ت نے وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے سونے ذخائر کی 3 ارب میں نیلامی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اٹک میں 28 لاکھ ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے، سابق نگراں وزیر معدنیات کا دعویٰابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یہ سونا اٹک میں 32 کلو میٹر کی پٹی پر دریافت ہوا ہے۔ یہ رقم ڈالروں میں 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹک میں 700 ارب روپے مالیت کے قریب سونے کے ذخائر دریافت ہوئے، ذخائر پر جیولوجیکل سروے کی...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی ممکنہ تارِیخوں کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب المرجب کے دوسرے عشرے کے آغاز کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ماہ رجب المرجب کے دوسرے عشرے کا آغاز ہونے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں اب 50 سے کم دن باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی اہم پیشن گوئی بھی سامنے آئی ہے۔ اس سال رمضان المبارک کا آغاز ماہ مارچ میں ہوگا،کچھ ممالک میں اس کا آغاز یکم مارچ اور کچھ...
گورنر سندھ کا سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس میں جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو مبارکباددیتاہوں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمہ کے لئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کرم میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو ایک بار پھر ناکام قرار دے دیا۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کیمروں کے سامنے بھاشن دیتی ہے لیکن کرم میں 25 کلومیٹر کی سڑک پر اب تک اپنی رٹ قائم نہیں کر سکی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جو وزیرِ اعلیٰ 9 مئی میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کرے گا۔مذاکرات پر رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کو این آر او کا طعنہ دیتے تھے، آج خود این آر او مانگ رہے ہیں، ان کے کرتوتوں کا فیصلہ عدالتوں...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے سپیکر صوبائی اسمبلی کے نام قوانین سے متعلق ترمیمی بل پر اعتراض کیا۔ گورنر نے اعتراضات لگا کر بل صوبائی حکومت کو بھیج دیا تھا۔ قوانین سے متعلق ترمیمی بل نظرثانی کیلئے خیبر پی کے اسمبلی کو ارسال کر دیا۔ گورنر نے اعتراض کیا کہ بل میں مجوزہ ترمیم میں لفظ ’’وزیر‘‘ کی جگہ معاون خصوصی اور مشیر شامل کرنا وضاحت طلب ہے۔ آئینی لحاظ سے مشیر اور معاونین خصوصی کابینہ کے ممبران نہیں گورنر نے کہا کہ مشیر اور معاونین خصوصی ایگزیکٹو اختیارات استعمال نہیں کر سکتے، معاونین اور مشیر اسمبلی کے سامنے جوابدہ بھی نہیں ہیں۔ وزراء منتخب نمائندے ہوتے ہیں اور وہ عوام کو جوابدہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لئے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
1 چکن ایک کلو2 چاول ایک کلو3 دہی ایک کلو4 دار چینی دو عد5 لونگ آٹھ عدد6 چھوٹی الائچی چار عدد7 کالی مرچ پانچ عدد8 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ9 لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ11 چھوٹی الائچی دو چائے کے چمچ پسی ہوئی12 پیاز چار عدد (فرائی، سلائس اور چورا کر لیں)13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا14 دودھ تھوڑا سا15 زردے کا رنگ تھوڑا سا۔پہلے چاولوں میں دار چینی، لونگ، چھوٹی الائچی اور کالی مرچ ڈال کرھلکا سا آبال لیں2ایک پیالے میں چکن، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاوٴڈر، ہلدی، اور پسی چھوٹی الائچی کو اچھی طرح مکس کرکے میری نیشن کے لئے چھوڑ دیں3ایک...
لاہور: رحیم یار خان کے علاقہ ظاہر پیرمیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے ، اس سے قبل ڈاکوں نے فائرنگ کرکے 4 معصوم شہریوں کو قتل کردیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کو فوری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جس نے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ڈی پی او...
لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے، امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری...
قونصلر (ویزہ) سیکشن کے افتتاح پر مبارک باد دیتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک تاجکستان دو طرفہ تعلقات میں قونصلر سیکشن اہم ثابت ہوگا، پاک تاجکستان مل کر خطہ کی ترقی، خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تاجکستان کے سفارت خانہ میں قونصلر ویزہ سیکشن کا افتتاح کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سفارتخانے پہنچنے پر تاجکستان کے سفیر Yusuf Sharifzoda اور دیگر سفارتی عملہ نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قونصلر سیکشن سے عوام کو ویزہ میں آسانی ہوگی، وفود کے تبادلہ اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ کامران خان ٹیسوری نے...