خیبرپختونخوا میں پنجاب سے زیادہ سونے کے ذخائر ہیں، شیر علی گورچانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی گورچانی نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پنجاب سے زیادہ سونے کے ذخائر ہیں۔
لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر معدنیا ت نے وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے سونے ذخائر کی 3 ارب میں نیلامی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
اٹک میں 28 لاکھ ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے، سابق نگراں وزیر معدنیات کا دعویٰابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یہ سونا اٹک میں 32 کلو میٹر کی پٹی پر دریافت ہوا ہے۔ یہ رقم ڈالروں میں 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹک میں 700 ارب روپے مالیت کے قریب سونے کے ذخائر دریافت ہوئے، ذخائر پر جیولوجیکل سروے کی ایک سال تک اسٹڈی کروائی گئی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی واضح ہدایات ہیں کہ نیلامی 100 فیصد شفاف ہونی چاہیے۔
شیر علی گورچانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے عوام پر ظلم کیا اور کسی بھی اسٹڈی کے بغیر سونے کے ذخائر اونے پونے داموں فروخت کردیے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا میں سونے کے ذخائر پنجاب سے زیادہ ہیں، وزیراعظم کے پی میں سونا ذخائر کی 3 ارب روپے میں آکشن کی تحقیقات کروائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سونے کے ذخائر
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء سے حلف لیا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئی صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی یہ پر وقار تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران 10 اراکینِ صوبائی اسمبلی نے بحیثیت صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے تمام نئے وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ صوبے کی ترقی، امن اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید اور مختلف محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی تھی، جس میں 10 وزراء، دو مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔
مزمل اسلم اور تاج محمد مشیر کی حیثیت سے، جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔