2025-10-05@04:45:44 GMT
تلاش کی گنتی: 603
«پاکستانی سینیٹ کے»:
(نئی خبر)
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ابراہیم حسین طہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔دو روزہ کانفرنس11 سے 12 جنوری تک کنونشن سینٹر اور مقامی ہوٹل میں جاری رہے گی جبکہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔کانفرنس کا انعقاد رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی تجویز پر کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل جمعہ 10 جنوری کو ایک خصوصی سیشن...
اسلام آباد(آن لائن) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ واٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وٹس ایپ سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی سے صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہوا ہے ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ 2 درجے بہتر ہوا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فکسڈلائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں...
اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور خلل کے باعث انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر اور غیر ملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے دوران ملک بھر میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا ہے، وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر پر دباوٴ ڈال رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل کے دوران پاکستان میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا ہے، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی...