2025-07-25@17:21:02 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«برساتی نالے میں»:

    اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 میں منگل کے روز بارش کے دوران برساتی نالے میں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے تھے تاہم ریسکیو کو گزشتہ روز ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی تھی لیکن بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن آج چوتھے دن بھی جاری ہے، گزشتہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔ شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے۔ گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا کر مدد کے لیے پکارتے...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈی ایچ اے فیز 5 اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے دوران برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی لاش دو روز بعد دریائے سواں سے برآمد کر لی گئی۔ ان کے ساتھ بہنے والی بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کرنل اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے جب تیز بارش کے باعث نالے میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور گاڑی بے قابو ہو کر پانی میں بہہ گئی۔ واقعہ کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، تاہم بدقسمتی سے دونوں لاپتہ ہو گئے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی جانب سے مسلسل سرچ آپریشن جاری رہا، جس کے دوران جمعرات...
    اسلام آباد میں برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل قاضی اسحاق کی لاش مل گئی ہے، ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش دریائے سواں سے ملی۔ تاہم بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیموں کو اہم پیشرفت اس وقت ملی جب انہیں لاپتا گاڑی کا دروازہ اور بونٹ سواں پل کے نیچے سے ملا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جب تک متاثرہ کاتون کو تلاش نہیں کر لیا جاتا۔ یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب پیش آیا جہاں ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔ اچانک...
    برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا دروازہ اور بونٹ بھی مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے دوران ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل قاضی اسحاق کی لاش مل گئی ہے، ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش دریائے سواں سے ملی۔ تاہم، بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیموں کو اہم پیشرفت اس وقت ملی جب انہیں لاپتا گاڑی کا دروازہ اور بونٹ سواں پل کے نیچے سے ملا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔(جاری ہے) اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں۔گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔
     ڈی ایچ اے راولپنڈی میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش دوبارہ شروع کردی گئی۔سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز 3 ٹیمیں بناکرمختلف مقامات پرتلاش کی جائے گی،پہلی ٹیم جائے وقوعہ سے پا نی کے بہا ئوکے ساتھ سواں پل جی ٹی روڈ تک سرچ کررہی ہے ،دوسری ٹیم سواں پل سے پانی کے بہا ئوکے مخالف سمت آپ سٹریم سرچ آپریشن کررہی ہے۔تیسری ٹیم سواں پل سیڈان سٹریم گورکھپورکی جانب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے،نالے کے تمام اطراف آپریشن کے دوران ممکنہ شواہد یا لاپتہ افراد تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہے،امدادی ٹیموں نے گزشتہ شب اندھیرے کے باعث باپ اور بیٹی کی تلاش کا...
    اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری رہی۔دریائے سواں میں بہنے والی گاڑی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، دریائے سواں کی جانب بہنے والے پانی کے مقام پر کرین کی مدد سے کھدائی کی گئی، نالے سے گاڑی کا بمپر مل گیا۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے تھے، دونوں گاڑی سے مدد کیلئے پکارتے رہے، کار سوار باپ بیٹی نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی،...
    اسلام آباد: گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہے اور ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ خیال رہےکہ آج صبح نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔ واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں گاڑی کے اندر باپ بیٹی بے بسی کی حالت میں موجود ہیں اور پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا کر لے جارہا...
     ارشاد قریشی : اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کارسوارباپ بیٹی برساتی ریلے میں بہہ گئے۔  پنجاب میں مون سون کی شدید بارشیں جاری ہیں جہاں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے جس کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔  اسلام آباد میں  شدید بارش  کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار 2 افراد نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے دونوں افراد مدد کے لیے پکارتے رہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان    کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی لیکن پانی کابہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے پوش علاقہ ڈی ایچ اے کے برساتی نالے میں بہنے والی کار کا بمپر مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق 64 سالہ ریٹائرڈ کرنل اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے نکلے اور اس دوران جب انہوں نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی تو سڑک پر پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا کر لے گیا، بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں بات بیٹی بھی گاڑی کے ساتھ ہی پانی میں بہہ گئے، نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے لوگوں کو پکارتے رہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن سات ہزار روڈ اور برساتی نالے خستہ حالی کا شکار۔ ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر 5-G میں واقع سات ہزار روڈ اور اس سے متصل برساتی نالے کی انتہائی خستہ حالی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ مقام پر پہنچے اور شہریوں سے درپیش مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پرXEN بی اینڈ آر اشتیاق حْسین،افسران فیصل صغیر،ساجد صدیقی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے سات ہزار روڈ اور برساتی نالے پر پْلیا کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سات ہزار روڈ کی حالت اس قدر ابتر ہوچکی ہے کہ اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت ناممکن ہو...
    راولپنڈی: 2 روز قبل طوفانی بارش کے دوران پیش آنے والا افسوس ناک سانحہ مزید دلخراش شکل اختیار کر گیا۔ آن لائن کیب کے لاپتا ڈرائیور حسین معاویہ کی لاش بھی جمعرات کی شب دریائے سواں سے مل گئی۔ اس سے قبل کیب میں سوار اسکول ٹیچر انعم بشیر کی لاش بدھ کے روز نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعہ بدھ کی صبح رینج روڈ کے قریب لین نمبر فور، ویسٹریج میں اس وقت پیش آیا جب افشاں کالونی کی رہائشی خاتون اسکول ٹیچر انعم بشیر نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی۔ شدید بارش کے دوران جب گاڑی لین فور کے قریب پہنچی تو برساتی نالے میں طغیانی...
    راولپنڈی: آن لائن کیب میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر کی لاش برساتی نالے سے برآمد ہوگئی جب کہ گاڑی کا ڈرائیور پراسرار طور پر تاحال غائب ہے۔ دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے بھوسہ گودام کے قریب برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت انعم بشیر کے نام سے کر لی گئی ہے، جو افشاں کالونی راولپنڈی کی رہائشی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کا تعلق ملکوال سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی۔ انعم بشیر کی لاش ان کے لواحقین نے اسپتال پہنچ کر شناخت کی، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے کراچی کے ندی نالوں کی صفائی کا کام تعطل کا شکار ہے جس کے باعث شہریوں کو برسات کے موسم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کراچی میں چھوٹے بڑے تقریبا 557 نالے ہیں، جن میں 41 بڑے اور 516 چھوٹے نالے شامل ہیں. ان نالوں کی صفائی اور نکاسی کا نظام ایک بڑا مسئلہ ہے، خاص طور پر بارشوں کے موسم میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو...
    امریکی ریاست میساچوسٹس میں راہگیر اور پولیس  نے کپڑے دھونے والے صابن کی مدد سے برساتی نالے میں پھنسے جانور کو ریسکیو کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: طالب علم نے 64 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹا دی میساچوسٹس پولیس اور ایک مددگار راہگیر نے ہولیوک میں برساتی نالے میں پھنسے ریکون(ایک قسم کا جانور) کو بچانے کے لیے صابن کی جھاگ کا استعمال کیا، یہ جانور خشک نالے کی جالی کے سوراخ میں پھنس گیا تھا۔ ہولیوک  پولیس چیف برائن کینن نے کہا کہ مقامی رہائشی فرنینڈو رویرا جونیئر نے پولیس کو کال کی، جس نے ہیریٹیج پارک میں نالے کی جالی میں ایک قسم کا جانور پھنسے ہوئے دیکھا تھا اور ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: گائے کی...
    گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس برساتی نالے میں جاگری، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس بے قابو ہوکر برساتی نالے میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی امدادی ٹیمیں سیٹلائٹ اسٹیشن اور 11 (ہری پور) اسٹیشن سے فوراً موقع پر پہنچیں۔ بس میں 40 مسافر سوار تھے جب کہ 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو...
    ویب ڈیسک: پتو کی میں ڈرائیور کو نیند آنے سے کیری ڈبہ برساتی نالہ میں جا گرا ۔ حادثے میں 8افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ قصور کے علاقہ کھارا کے قریب رائونڈ روڈ پر کیری ڈبہ میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ ڈرائیور کو نیند آنے سے گاڑی بے قابو ہو کر برساتی نالے میں گر گئی۔ خلیل مسیح، سلیم مسیح، عمران مسیح، مقصود، سوہنی، کورنیلئس، سنی، طلحہ یاسین حادثے میں جان کھو بیٹھے۔ ڈرائیور شکور اور ساجد زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں دس افراد سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کیری ڈبہ روہی نالہ پر جنگلہ نہ ہونے کے باعث گرا جس سے اموات ہوئیں۔ پولیس نے...
۱