2025-06-20@11:54:38 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«بھاگ نکلے»:
اسرائیل(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: “لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔” اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا...

جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ، 10 بھارتی فوجی گرفتار، درجنوں ہلاک، سینکٹروں پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، تفصیلات سب نیوز پر
جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ، 10 بھارتی فوجی گرفتار، درجنوں ہلاک، سینکٹروں پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) بھارت کی طرف سے جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھی موثر کارروائی کا آغاز کر دیا جس کے بعد پہلے دو گھنٹوں کی صورتحال سامنے آ گئی ہے۔ زرائع کے مطابق جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ کر دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سرینگر ائیر بیس بھی نکل تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارت کی...
لداخ کے علاقے لیہہ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کیمپ میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ بھارتی فوجی اپنا ساز و سامان چھوڑ کر کیمپ خالی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ آگ ڈگری کالج کے قریب واقع کیمپ میں لگی، جس نے کچھ ہی دیر میں شدت اختیار کر لی۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سامنے آنے والی تصاویر میں کیمپ سے کثیف دھواں اٹھتا ہوا صاف نظر آ رہا ہے۔ فوجی حکام اب تک آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے میں...
یروشیلم (اوصاف نیوز)اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کو پراسرار آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ مغربی پہاڑوں پر جنگلات میں کم از کم 5 مقامات لگی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پہاڑوں کے بعد شاہراہوں کے قریب پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے تل ابیب کے قریب اور گردونواح میں بھی شعلے اور دھویں کے بادل پھیل گئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ سے جھلس کر 13 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب آگ بھڑکی تو شہری اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگے، وہیں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ کے باعث قومی دن کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے آگ...

بھارتی ایئرفورس کے 4 رافیل طیارے مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ ، پاکستانی ایئرفورس کی کارروائی پر بھاگ نکلے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکیورٹی ذرائع کے مطابق29/30 اپریل کی رات بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ کی، سیکیورٹی ذرائع پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کاروائی پرانڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں، سیکیورٹی ذرائع
گوجرانوالہ کے ایک گھر میں بنے نجی چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ نکلے اور ارد گرد کے مکانات کی چھتوں پر چڑھ گئے۔بندروں کو پکڑنے کیلئے ریسکیو کا عملہ طلب کر لیا گیا۔ آخری اطلاعات تک صرف دو بندروں کو پکڑا جاسکا ہے۔ 6 تاحال فرار ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقامی صنعتکار نے چڑیا گھر بنایا ہوا تھا، جہاں سے یہ بندر فرار ہوئے۔رات ہونے پر کم روشنی کے باعث بندروں کو پکڑنے کا آپریشن صبح تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔