یروشلم پراسرار آگ کی لپیٹ میں، 13 یہودی زخمی،لوگ گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
یروشیلم (اوصاف نیوز)اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کو پراسرار آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ مغربی پہاڑوں پر جنگلات میں کم از کم 5 مقامات لگی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پہاڑوں کے بعد شاہراہوں کے قریب پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے تل ابیب کے قریب اور گردونواح میں بھی شعلے اور دھویں کے بادل پھیل گئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ سے جھلس کر 13 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب آگ بھڑکی تو شہری اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگے، وہیں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ کے باعث قومی دن کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے امداد کی اپیل کردی۔
خیبر پختونخوا: ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کیلئے 50 سائرن سسٹم نصب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیلی حکومت نے سکیورٹی چیف رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت نے سکیورٹی چیف رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کے فیصلے کو روک دیا تھا۔ رونن بار نے گذشتہ روز بیان دیا تھا کہ وہ 15 جون کو عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ نیتن یاہو اور رونن بار کے درمیان حماس کے 7 اکتوبر 2023ء کے حملے میں سکیورٹی کی ناکامی پر اختلافات ہیں۔