2025-10-08@20:11:12 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«تھر کول سے»:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول سے اب تک 21 ہزار 500 گیگا واٹ آور بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جاچکی ہے۔کراچی میں محکمہ توانائی کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاک 1 سے 40 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی 15 روپے جبکہ تھرکول بجلی کی لاگت 4 روپے 80 پیسے فی یونٹ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008ء میں قائم کی گئی، جس کے بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جعفر برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) اور جاپان کی کوماٹسو لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کے تحت تھر کول فیلڈ بلاک II منصوبے میں 100 سے زائد کوماٹسو مشینوں کی فراہمی اور کامیاب تنصیب کا سنگ میل عبور کرلیا، یہ کامیابی پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں جدید معیار قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تینوں اداروں کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران تینوں اداروں کے درمیان طویل المدتی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تھر...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیارِ تعلیم کی بنیاد پر اسکول آف منتھ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں بہترین کارکردگی پر ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آن ویل مونٹیسری اسکول پراجیکٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں وین یا بس سروس متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول بس سروس کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔
کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع بھارتی سفارتی وفد کے سربراہ کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی وفد عالمی سطح پر مزاق بن گیا۔ بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے عہدیدار کی بات کا غلط مطلب نکال لیا، کولمبیا نے بھارتی حملے کے دوران معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ بھارتی سیاستدان اور مصنف ششی تھرور نے کولمبیا کی ایک اعلیٰ عہدیدار کی گفتگو کو غلط طور پر سمجھا، کولمبیا کی عہدیدار نے اپنی گفتگو میں ہسپانوی زبان استعمال کی تھی۔ بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے صحیح طور پر نہ سمجھتے ہوئے اس کا مطلب کچھ اور نکالا۔ اس واقعے نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )سینو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر ایل) کے چیف ایگزیکٹو افسر لی جیگن نے کہا ہے کہ تھر کے علاقے کے بلاک-1 سے بجلی کی پیداواری لاگت 5.52 روپے فی یونٹ ہے جو کہ ہائیڈرو ذرائع سے پیدا ہونے والی توانائی سے نمایاں طور پر سستی ہے. رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) کی جانب سے تھر کول فیلڈ کے بلاک-1 میں واقع اپنی 78 لاکھ ٹن سالانہ لگنائٹ کان کے لیے کمرشل آپریشنز کی تاریخ (سی او ڈی) اسٹیج ٹیرف کے تعین کے لیے ”ایس ایس آر ایل“ کی درخواست کے حوالے سے بلائی گئی عوامی سماعت سے خطاب...
شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او مینگ سے ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ روزگار اور مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے مقامی خواتین و افراد کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے، سائینو سندھ اپنے ادارے میں کام کرنے والے تمام مقامی افراد کی صحت و سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک ون میں کام کرنے وال سائینو سندھ (شنگھائی الیکٹرک) مقامی افراد کی بھرتی کو یقینی بنائے اور اس حوالے سے مقامی سیاسی سماجی اور معزز شخصیات کے تحفظات کو دور کرے۔ ان خیالات کا اظہار انیوں نے اپنے دفتر...
پروجیکٹ کیلئے پانی فراہمی کے منصوبے میں مقامی سطح پر رکاوٹیں تھرکول واٹر ورکس کا ڈی سی میرپورخاص اور ڈی سی عمرکوٹ کو خط تھرکول پاور پروجیکٹس کو پانی کی فراہمی کے منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے ڈپٹی کمشنرزسے مدد طلب کرلی پروجیکٹ ڈائریکٹر تھرکول واٹر ورکس کی جانب سے ڈی سی میرپورخاص اور ڈی سی عمرکوٹ کو خط لکھ دیا گیا پروجیکٹ ڈائریکٹر تھرکول واٹر ورکس کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق پہلے اٹھائے گئے اقدامات پر مشکور ہیں جو تھرکول واٹر ورکس منصوبے میں رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے تھیں عمرکوٹ کے علاوہ نبی سرسے وینجھاربلاک ایک تک پانی فراہمی کے منصوبے میں مقامی سطح پر رکاوٹیں ڈالی گئی تھیں دونوں ڈپٹی کمشنرز کے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )درآمدی کوئلے سے پاکستان کو سالانہ 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جس سے مرکزی بینک کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہوتی ہے تاہم تھر کول ریلوے پروجیکٹ درآمد شدہ کوئلے پر ملک کا انحصار کم کر دے گا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھور سے اسلام کوٹ کو جوڑنے والی 105 کلو میٹر لائن کا ٹھیکہ حال ہی میں پاور اسٹیشنوں اور صنعتی صارفین کے قریب کوئلہ لے جانے کے لیے دیا گیا ہے اس منصوبے کا مقصد درآمد شدہ کوئلے پر انحصار کو کم کرنا ہے جس پر فی الحال تقریبا 2 بلین ڈالر سالانہ خرچ ہوتے ہیں. سندھ کول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شارق احمد نے ویلتھ پاک...