کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع بھارتی سفارتی وفد کے سربراہ کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی وفد عالمی سطح پر مزاق بن گیا۔
بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے عہدیدار کی بات کا غلط مطلب نکال لیا، کولمبیا نے بھارتی حملے کے دوران معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی سیاستدان اور مصنف ششی تھرور نے کولمبیا کی ایک اعلیٰ عہدیدار کی گفتگو کو غلط طور پر سمجھا، کولمبیا کی عہدیدار نے اپنی گفتگو میں ہسپانوی زبان استعمال کی تھی۔
بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے صحیح طور پر نہ سمجھتے ہوئے اس کا مطلب کچھ اور نکالا۔
اس واقعے نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث چھیڑ دی ہے، مختلف حلقے ششی تھرور کے بین الاقوامی تعلقات کی سمجھ بوجھ پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
بھارت میں مودی کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے، بھارتی کانگریس کے رکن پون کھیرا نے بھی مودی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔
پون کھیرا نے کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔