پشاور، پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں کارکردگی اور رابطوں میں بہتری کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرتے ہوئے تمام عہدیداروں کو فارغ کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پر ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں کارکردگی اور رابطوں میں بہتری کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور ڈسٹرکٹ کے صدر اور جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تنظیم تحلیل کی جانب سے پی ٹی آئی کی تنظیم گیا ہے
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔
شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔
بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیںپشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع
شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔