Nawaiwaqt:
2025-07-06@12:02:59 GMT

پی ٹی آئی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

پی ٹی آئی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ

پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پر ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کیے جانے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار  ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں پرفارمنس اور رابطوں میں بہتری کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور  ڈسٹرکٹ کے صدر جبکہ جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی تنظیم

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری، 21 جولائی کو پولنگ ہوگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 21 جولائی کو ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر سینیٹ انتخابات ہوں گے۔ ان انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام مراحل آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں گے اور شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں سرکاری اسپتالوں کی جانب سے کم معیاد ادویات کی خریداری جاری
  • اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سی ڈی اے کا ہنگامی آپریشن جاری
  • حماس نے جنگ بندی تجویز پر مثبت ردعمل دے دیا: فلسطینی عہدیدار
  • پنجاب میں یوم عاشورہ میں شدید بارشوں کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری۔
  • 9محرم الحرام:سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری
  • یوم عاشورہ پر بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ
  • حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا، فلسطینی عہدیدار
  • عراق ، مقتدیٰ الصد ر کا مسلح گروہ تحلیل کرنیکا مطالبہ ، انتخابات کے بائیکاٹ پر زور
  • خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری، 21 جولائی کو پولنگ ہوگی
  • 9 اور 10 محرم تعطیلات: نادرا کی جانب سے اہم اعلان