کے پی: 27 مئی سے اب تک بارشوں اور آندھی سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک بارشوں اور تیز آندھی سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے پی ڈی ایم اے کے کے حوالے سے بتایا کہ بارشوں اور آندھی کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 10 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 32 گھروں کوبارشوںسے جزوی ہوا اور 2 گھر مکمل طور پرتباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں اور آندھی کے باعث پشاور، مردان، صوابی اور شانگلہ میں حادثات پیش آئے، اس کے علاوہ دیرلوئر، سوات، تورغر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارشوں سے حادثات ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بابراعظم سڑک پر مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بارشوں اور
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔