Jasarat News:
2025-11-05@02:33:11 GMT

تھر کول: 100 سے زائد کوماٹسو مشینوں کی فراہمی اور تنصیب مکمل

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

تھر کول: 100 سے زائد کوماٹسو مشینوں کی فراہمی اور تنصیب مکمل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جعفر برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) اور جاپان کی کوماٹسو لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کے تحت تھر کول فیلڈ بلاک II منصوبے میں 100 سے زائد کوماٹسو مشینوں کی فراہمی اور کامیاب تنصیب کا سنگ میل عبور کرلیا،   یہ کامیابی پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں جدید معیار قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تینوں اداروں کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران تینوں اداروں کے درمیان طویل المدتی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

 اس موقع پر بتایا گیا کہ تھر کول منصوبہ نہ صرف درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور مقامی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ ہزاروں روزگار کے مواقع فراہم کرنے، صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور توانائی میں خود کفالت کے قومی ہدف کو حقیقت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس منصوبے میں پائیداری کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، جس کے تحت مقامی کمیونٹیز کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور ہنر مندی میں اضافہ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ یہ کوششیں ایک ایسے مستقبل کی ضمانت ہیں جو معاشی استحکام اور ماحولیاتی توازن دونوں کو یقینی بنائے گا۔

جعفر برادرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرید ہارون جعفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اپنے وسائل کو بروئے کار لا کر توانائی کے محفوظ مستقبل کی جانب یہ شراکت داری ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعفر برادرز کو کوماٹسو اور ایس ای سی ایم سی کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے، جو ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان کی تعمیر میں عملی کردار ادا کر رہا ہے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او عامر اقبال نے کہا کہ یہ شراکت داری ہمارے اس عزم کا ثبوت ہے کہ ہم عالمی معیار کی پائیدار کان کنی کمپنی کے طور پر پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شمولیتی ترقی، معیار اور تحفظ ہماری مشترکہ اقدار ہیں جو تھر کی کمیونٹیز کی خوشحالی پر دیرپا اثر ڈالیں گی۔

کوماٹسو مڈل ایسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر تومومیتسو ہوگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھر کول فیلڈ بلاک II میں 100 سے زائد مائننگ اور معاون مشینوں کی کامیاب تنصیب ہمارے اعتماد اور معیار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوماٹسو پاکستان کے توانائی میں خود انحصاری کے سفر میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ ایس ای سی ایم سی تھر کول بلاک II کے ترقیاتی اور عملی مراحل کی قیادت کر رہا ہے، جعفر برادرز 1979 سے پاکستان میں کوماٹسو کے مجاز ڈسٹری بیوٹر کی حیثیت سے اعلیٰ معیار کی سپورٹ اور خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہ کوماٹسو دنیا بھر میں مائننگ اور کنسٹرکشن مشینری کا رہنما سمجھا جاتا ہے اور جدید سازوسامان مہیا کر رہا ہے جو محفوظ، مؤثر اور پائیدار آپریشنز کو یقینی بناتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے کر رہا ہے تھر کول کہا کہ

پڑھیں:

ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا

استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔

غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت
  • بھارت تاجکستان میں فضائی اڈے سے بے دخل، واحد غیر ملکی فوجی تنصیب چِھن گئی
  • گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی
  • لاہور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی
  • ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • پاکستان سے اب تک 8لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور کا سانس گھونٹ دیا، فضائی معیار انتہائی خطرناک
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس