2025-10-04@20:18:56 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«قائمہ کمیٹیوں میں واپسی»:

     اسلام آباد (آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے وہ بھی منظور نہیں کئے تھے۔  ایک انٹرویو میں ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کی اکثریت قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی حامی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق  پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں اکثریت نے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی رائے دی، جنید اکبر نے کہا کہ میں تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرنے لگا تھا۔ ایم این ایز کی اکثریت نے رائے دی کہ قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے ہی تو ہم اداروں کی کارکردگی پوچھ سکتے ہیں۔ میٹنگ میں ارکان نے سلمان اکرم راجہ کو کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی پر بات کریں۔ اکثریتی ارکان نے کہا کہ پارلیمان کے فیصلے سیاسی کمیٹی...
    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد سرکاری گاڑی چیئرمین سینیٹ کو ہینڈ اوور کردیں گے، استعفیٰ بھی ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان صحافی نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تو پھر سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کیا استعفی منظور نہیں ہوا؟ جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک استعفیٰ جمع نہیں کروا سکے ہیں، جب حکم آئے تو گاڑی بھی واپس کردیں گے۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تو سرکاری گاڑی کیوں استعمال...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے بتایا کہ الیکشن کمشن نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے حیدر علی کو نااہل قرار دیا ہے۔ بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ  قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔ جمعہ کو وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع...
    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت سے ایوان کو...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔  اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت  سے ایوان کو آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کے لیے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر...
    ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کو 13 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں 13 میں سے 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد پر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔  قائمہ کمیٹی کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کیخلاف عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبدالستار، سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمٰن نے جمع کرائی تھی۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  قائمہ کمیٹی برائے لٹریسی کے چیئرمین کے خلاف فیصل اکرم،...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں عدالت نے قرار دیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہینِ عدالت نہیں کی۔ نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے دو سوالات تھے۔ کیا ایک ریگولر بینچ سے جوڈیشل آرڈر کی موجودگی...
۱