2025-09-18@00:57:28 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«لاگو ہوگا»:

    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کا سیاحتی و کاروباری ویزوں کے لیے 15ہزار ڈالر تک بانڈ کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد اُن غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو امریکی ویزا ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی قیام کرتے ہیں۔ امریکی ویزا بانڈ کا منصوبہ دو ہفتے میں نافذ العمل ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت ایک نیا پائلٹ پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت کچھ ممالک کے سیاحتی اور کاروباری ویزہ درخواست گزاروں سے 15 ہزار ڈالر تک کی ضمانتی رقم (بانڈ) وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر نئی...
    امریکا میں سفر کرنے والے فضائی مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، اب انہیں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں رہی۔ یہ اعلان امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری، کرسٹی نوم، نے کیا۔ نئی پالیسی جولائی 2025 سے فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی عمل کو مؤثر بنانا اور ایئرپورٹس پر انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے، ٹی ایس اے دیگر سیکیورٹی قوانین، جیسے کہ مائعات اور لیپ ٹاپ سے متعلق پالیسیز، پر بھی نظرِ ثانی کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟ اس سے پہلے صرف وہ مسافر جو ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اتھارٹی(ٹی ایس اے) کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پرائز بانڈز اور قرضوں پر حاصل منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ قومی بچت اسکیم کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قرض کے منافع پرٹیکس فائلرز کے لیے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز کے لیے قرض کے منافع پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور ریونیو میں شفافیت لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد ٹیکس فائلرز بنیں تاکہ مراعاتی ٹیکس شرحوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ Post Views: 3
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (جسارت نیوز) پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، جو فائلرز اور نان فائلرز دونوں پر لاگو ہوگا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس فائلرز پر پرائر بانڈز جیتنے پر 15فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز پر پرائز بانڈز جیتنے پر 30فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگے گا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں کسی ملک کے لیے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اتوار کی شام امریکا میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہوگا اور اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/114809574296066307 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برکس میں شامل ترقی پذیر ممالک برازیل...
      سلطنت عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔ ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ذاتی انکم ٹیکس لاگو کرنے کا مقصد تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنا ہے، ذاتی انکم ٹیکس کا نفاذ اگلے سال جنوری سے ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 2028 سے سالانہ 42 ہزار عمانی ریال سے زائد آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، ٹیکس صرف ایک فیصد آبادی پر لاگو ہوگا۔ ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، وراثت، زکوٰۃ اور بنیادی رہائش ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ Post Views: 5
    ذرائع کا کہنا تھا کہ 32 لاکھ سے 56 لاکھ تک زرعی آمدنی پر 40 فیصد اور سالانہ 56 لاکھ سے زائد زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ مسودے کے مطابق سالانہ ایک کروڑ سے 15 کروڑ تک کی زرعی آمدن پر سپر ٹیکس نہیں ہوگا جبکہ 15 کروڑ سے 20 کروڑ تک زرعی آمدنی پر ایک فیصد سپر ٹیکس ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگانے کے قانون کا مسودہ سامنے آگیا، ٹیکس سالانہ 6 لاکھ زرعی آمدن پر لاگو نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قانون کا نام سندھ ایگریکلچرل اِنکم ٹیکس ایکٹ 2025 ہوگا، سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک زرعی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ ذرائع نے...
۱