Daily Mumtaz:
2025-09-22@14:20:29 GMT

عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک

 

سلطنت عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ذاتی انکم ٹیکس لاگو کرنے کا مقصد تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنا ہے، ذاتی انکم ٹیکس کا نفاذ اگلے سال جنوری سے ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 2028 سے سالانہ 42 ہزار عمانی ریال سے زائد آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، ٹیکس صرف ایک فیصد آبادی پر لاگو ہوگا۔

ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، وراثت، زکوٰۃ اور بنیادی رہائش ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

برطانیہ، پرتگال میں پہلا دفاعی معاہدہ فرانس کے نپولین کو لے ڈوبا

پاکستان اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے نے دنیا میں ہلچل مچا دی۔ عسکری اصطلاح میں ’’ڈیفنس پیکٹ‘‘سے مراد دو یا زائد ملکوں کا بصورت جنگ ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔

ازروئے تاریخ ایسا پہلا باقاعدہ معاہدہ 16 جون 1373ء کو برطانیہ اور پرتگال کے درمیان ہوا۔ تب سے ملکوں کے مابین ایسے ’’21‘‘پیکٹ ہو چکے ہیں۔ان میں ’’7‘‘ختم ہو گئے جن میں ’’سیٹو‘‘و ’’سینٹو‘‘بھی شامل ہیں جن کا پاکستان رکن تھا۔

دفاعی معاہدوں کی تاریخ میں سعودیہ اور پاکستان کا ڈیفنس پیکٹ ایسا ’’ اکیسواں معاہدہ‘‘ ہے ۔ جب فرانسیسی مہم جو نپولین بونا پارٹ نے1808 عیسوی میں پرتگال  اور سپین پر حملہ کیا تو درج بالا معاہدے کے تحت ہی برطانیہ نے اپنے قابل ترین جرنیل ڈیوک آف ولنگٹن کو پرتگال بھجوایا جس کی مدد سے فرانسیسی فوج ملیامیٹ کر دی گئی۔

 اس شکست نے نپولین کے زوال میں اہم کردار ادا کیا۔ برطانیہ و پرتگال کا دفاعی معاہدہ قدیم ترین ایسا معاہدہ ہے جو اب تک چلا آ رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟عدالت کا وکیل استفسار 
  • این ایف سی ایوارڈ کے ڈھانچے کو صوبوں میں افقی تقسیم کے لحاظ سے مکمل ازسرِنو مرتب کرنا ہوگا
  • ’ورک ویز ویزا فیس صرف نئے درخواستگزاروں پر لاگو ہوگی‘،امریکی حکومت کی وضاحت
  • برطانیہ، پرتگال میں پہلا دفاعی معاہدہ فرانس کے نپولین کو لے ڈوبا
  • سعودیہ سے معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا‘ خواجہ آصف
  • پاک سعودیہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے، خواجہ آصف
  • سعودیہ سے معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا: خواجہ آصف
  • عمان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان کی پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل
  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ سنگ میل ثابت ہوگا، زبیر موتی والا
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا