امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط لاگو
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کا سیاحتی و کاروباری ویزوں کے لیے 15ہزار ڈالر تک بانڈ کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد اُن غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو امریکی ویزا ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی قیام کرتے ہیں۔
امریکی ویزا بانڈ کا منصوبہ دو ہفتے میں نافذ العمل ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت ایک نیا پائلٹ پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت کچھ ممالک کے سیاحتی اور کاروباری ویزہ درخواست گزاروں سے 15 ہزار ڈالر تک کی ضمانتی رقم (بانڈ) وصول کی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر نئی پالیسی کا آغاز 20اگست سے ہوگا، مذکورہ پائلٹ پروگرام ویزا مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق بی ون اور بی ٹو ویزا کیلئے مخصوص ممالک سے امریکا آئے ہوئے افراد کو بانڈ دینا ہوگا، جن ممالک میں ویزا اوور اسٹے کی شرح زیادہ ہے ان پر یہ پابندی لاگو ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایک سال میں 2 کروڑ ڈالرآمدنی متوقع ہے۔
خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2020میں بھی ٹرمپ حکومت نے افریقی ممالک پر مبنی ایسا ہی منصوبہ متعارف کرایا تھا اور 2023میں 5 لاکھ افراد پر امریکا میں ویزا سے زیادہ قیام کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2025 میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت ہر نان امیگرنٹ ویزہ رکھنے والے کو 250 ڈالر ویزا انٹیگریٹی فیس ادا کرنا ہوگی۔ مذکورہ فیس یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور اگر مسافر ویزہ قوانین کی پابندی کرے تو یہ فیس واپس بھی کی جاسکتی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے عوام کو جلد ایک دوسرے کے ملک بذریہ سڑک آسان سفر میسر ہوگا: صدر زرداری
صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک میں سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ چین کے دورے پر موجود صدر آصف علی زرداری کی اُرمچی میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری سنکیانگ چن شیاوجیانگ سے ملاقات ہوئی جس دوران گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چن شیاوجیانگ نے کہا کہ سنکیانگ خوشحالی اور پائیدار امن کا مرکز بن چکا ہے، سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، دونوں ممالک کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک میں سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کرسکیں گے۔