2025-09-18@09:03:02 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«ماہر ماحولیات»:
کراچی(نیوز ڈیسک)ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی پہلے سے موجود تھی مگر بدقسمتی سے ہم سائنس کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کے مناظر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ہمارے ہاں بار بار وارننگ دی جاتی ہے لیکن بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال المیہ اختیار کر لیتی ہے۔ ہم یا تو خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں یا پھر شدید سیلاب کا، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں انتہاؤں سے نمٹنے...
کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے کورنگی میں ملیر ندی کیساتھ 42 کلومیٹر زمین پر شجرکاری کیلئے مفت درخت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت اجازت دے تو جلد کام شروع کردینگے۔ کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دفتر میں ماحولیاتی مسائل، صنعتی چیلنجز اور مشترکہ حل پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات دوست محمد راہموں، سیکریٹری ماحولیات زبیر احمد چنہ، ڈی جی سیپا وقار پھلپوٹو اور ماہرین ماحولیات نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں کاٹی وفد نے کورنگی میں ملیر ندی کیساتھ 42 کلومیٹر زمین پر شجرکاری کیلئے مفت درخت فراہم کرنے کی پیشکش کی اور...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت کے لیے نیسپاک کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔عدالت نے محکمۂ ماحولیات سے ٹیموں کی تعیناتی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے کے معاملے پر کم جرمانہ کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیسپاک کو بھی اب اپ ڈیٹ اور جدید ہونا چاہیے، نیسپاک بڑے بڑے پروجیکٹ کرتا ہے اس کو چاہیے ماحولیات سے متعق چیزوں کو دیکھے۔جوڈیشل کمیشن کے ممبر نے عدالت کو بتایا کہ ایگریکلچر کے محکمے نے خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپور خاص (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست علی راہموں کی ہدایت پر سیکرٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان، ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپوٹو؛ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وریجنل انچارج سیپامیرپورخاص محمد صہیب راجپوت ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالعزیز مہر نے میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک تھیلیوں کے ہول سیلرز اور مختلف برانڈ دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اور سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پہلے سے نافذ کردہ پابندی کی روشنی میں تھیلیوں کا وزن موٹائی یا رنگ سے قطع نظر سیپا ٹیم نے میرپورخاص کے اہم تجارتی علاقوں بشمول میرواہ روڈ، ہلال مارکیٹ، بلدیہ مارکیٹ، سبزی منڈی روڈ، اناج منڈی اور حیدرآباد روڈ میں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ماحول کے تحفظ کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات اور آگہی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت ایک عالمی قدم ہے جس کا مقصد بڑھتے ہوئے ماحولیاتی بحرانوں کا مقابلہ کرنا ہے۔اس سال کا موضوع ''پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ'' ہے، جو ہمارے سیارے بالخصوص ہمارے قیمتی بحری ماحول کو لاحق شدید خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔ پلاسٹک آلودگی کی لعنت کسی سرحد کا لحاظ نہیں رکھتی، یہ بے رحمی سے ہماری جھیلوں، دریاوں اور سمندروں پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے فطری مناظر کو بدنما بناتی ہے، بلکہ جانداروں کے...
سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائدکردی ہے، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون 2025 سے سندھ میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کااستعمال ممنوع ہوگا۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کے مطابق صوبائی کابینہ نے 15 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ کی سفارش پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیاتھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ’سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014‘ میں ترمیم کرتے ہوئے تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز پرپابندی عائد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل کے قریب دکانوں میں...
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وفاقی وزیر مصدق ملک نے جنیوا میں موجود اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مختلف فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔(جاری ہے) ماحولیات سے متعلق مباحثے میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کیے بغیر ان سے توقعات رکھنا بے معنی ہے۔وفاقی وزیر نے جنیوا میں قطر کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر عبداللہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔علاوہ ازیں مصدق ملک نے نے یورپین کمیشن کے ڈائریکٹر سرکلر اکانومی سے بھی ملاقات کی۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے جنیوا میں موجود اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مختلف فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ماحولیات سے متعلق مباحثے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کیے بغیر ان سے توقعات رکھنا بے معنی ہے۔ وفاقی وزیر نے جنیوا میں قطر کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر عبداللّٰہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں مصدق ملک نے نے یورپین کمیشن کے ڈائریکٹر سرکلر اکانومی سے بھی ملاقات کی۔ Post Views: 2
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ کمزور پوزیشن میں اب کسی ملک سے بات نہیں کریں گے، ہم پیرس ایگریمنٹ یا کسی اور ماحول کو محفوظ بنانے کی کوششوں کے دیگر فنڈز کے حامی ہیں، لیکن اب ہم صرف انہی معاہدوں پر دستخط کریں گے، جن سے ہمیں بھی فائدہ ہو۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ یورپ نے ’سی بیم‘ نامی قانون بنادیا ہے، امریکا کی طرز پر یہ قانون تقاضا کرتا ہے کہ آپ کی ٹیکسٹائل مصنوعات ’گرین‘ نہیں ہوں گی، تو آپ پر مزید ٹیکس لگائیں گے، آج میں نے ان ملکوں سے کہا ہے کہ آپ جو ترقی...
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں زیر زمین پانی کی قلت کی شکایات پر حکومت کو گھروں میں گاڑیوں دھونے پر پابندی عائد کرنے، فوری واٹراتھارٹی‘ کے قیام اور جن پیٹرول پمپس پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے اسے سیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ عدالت نے پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہ کرنے کا حکم بھی سنایا۔ جمہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق اور دیگر شہریوں کی جانب سے ’اسموگ‘ سے متعلق دی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت میں سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن حنا جیلانی نے زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب...