مشیر برائے ماحولیات کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپور خاص (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست علی راہموں کی ہدایت پر سیکرٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان، ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپوٹو؛ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وریجنل انچارج سیپامیرپورخاص محمد صہیب راجپوت ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالعزیز مہر نے میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک تھیلیوں کے ہول سیلرز اور مختلف برانڈ دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اور سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پہلے سے نافذ کردہ پابندی کی روشنی میں تھیلیوں کا وزن موٹائی یا رنگ سے قطع نظر سیپا ٹیم نے میرپورخاص کے اہم تجارتی علاقوں بشمول میرواہ روڈ، ہلال مارکیٹ، بلدیہ مارکیٹ، سبزی منڈی روڈ، اناج منڈی اور حیدرآباد روڈ میں تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع معائنہ مہم چلائی کیمسٹ مس حمیرا، فیلڈ سپروائزرز سید انتظار حسین اور مس سمرین، انوائرمنٹل انسپکٹر محسن پر مشتمل معائنہ ٹیم نے ماحولیاتی ضوابط کی پابندی کا جائزہ لینے کے لیے متعدد ہول سیل دکانداروں کا دورہ کیادورے کے دوران یہ دیکھا گیا کہ زیادہ تر ہول سیلرز نے پابندی کی مکمل خلاف ورزی کی تھی جبکہ دو بڑے دوکانداروں نے ماحولیاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پلاسٹک بیگ کے کاروبار کو پہلے ہی بند کر دیا تھا ٹیم نے ان مقامات سے پلاسٹک بیگ کے نمونے اکٹھے کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
NLFوفد کا PTCLوائرلیس کالونی کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن یونین پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر ملک عرفان اختر کی دعوت پر صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے وفد کے ہمراہ پی ٹی سی ایل وائرلیس کالونی راولپنڈی کینٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA، وحیدحیدرشاہ اور معروف ٹریڈ یونین لیڈر محمد سجاد بھٹی شامل تھے۔ ملک عرفان اور محمد نعیم نے کالونی پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران مزدور رہنماؤں نے ملک میں موجود مزدوروں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے حل کے لیے مشترکہ جدو جہد کا اعلان کیا۔ شمس الرحمن سواتی نے ملک عرفان اختر کو پی ٹی یو کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ ملک عرفان اختر نے مزدور تحریک میں شمس الرحمن سواتی کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے لیے بہترین پیکیج منظور کروانے پر وحید حیدرشاہ اور سجاد بھٹی کو دلی مبارکباد پیش کی۔