2025-07-01@02:16:43 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«پاک کالونی»:

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ایس ایچ او پاک کالونی سمیت 3 پولیس افسران کو معطل کر کے بی کمپنی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ تبادلہ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے جاری حکمنامے کے مطابق ایس ایچ او پاک کالونی ملک ممتار حسین جبکہ پاک کالونی تھانے کے سب انسپکٹر طاہر شاہ اور سب انسپکٹر عبدالعزیز شامل ہیں جنھیں فوری طور پر بی کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔
    کراچی: شہر قائد میں پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ مزید پڑھیں: کراچی، شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی پر ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے...
    آل پاکستان مینارٹی موومنٹ کی سیکٹر ایچ 9 رمشا کالونی اسلام آباد میں عوامی مزدور ریلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سٹی رپورٹر)آل پاکستان مینارٹی موومنٹ نے سیکٹر ایچ 9 رمشا کالونی اسلام آباد میں عوامی مزدور ریلی نکالی۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور مرکزی خواتین صدر شیریں اسلم نے اسلام آباد میں اے پی ایم ایم کے وائس چیئرمین اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماوں کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی۔ رمشا کالونی کے مقامی 1300 رہائشیوں نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی جانب سے ان کے مکانات مسمار کیے جائیں گے۔ چیئرمین اے پی ایم ایم نے کہا کہ ہم قانونی طور پر لڑیں گے اور ایسا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کو زبردستی نہیں نکالے گی تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر جانا چاہے تو ہم ان کو بھجوا دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان لوگوں نے ہتھیار اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کا رشتہ بنانا پڑے گا، جب تک افغانستان اور بارڈر ایریاز میں امن نہیں ہوتا حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ان...
    پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوائی اور ضابطے کی کار روائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں پاک کالونی کے علاقے مشرف پارک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ذیشان اور شفیع کے نام سے شناخت ہوئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود تیسرا ملزم شاہد فرار ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تین پستول بمعہ گولیاں، چھ موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس واردات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی ہدایت پر کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے بھٹائی کالونی اور گردو نواح میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز ہوگیا۔مذکورہ تجاوزات سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر تھی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل منیر وٹو تجاوزات کے خلاف آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں۔آپریشن کے پہلے روز کارروائی کے دوران درجنوں تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا اورٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والے تجاوزاتی سامان کو ضبط کرلیا گیا۔ اس موقع پر انفورسمنٹ ٹیم کے انچارج کامران خان نے بتایا کہ لوگوں کو نوٹسز دینے کے باوجود تجاوزات نہیں ہٹائی گئیں جس کے بعد مذکورہ آپریشن شروع کیا گیا اب ہماری انفورسمنٹ ٹیم...
    کراچی میں کم و بیش 40 لاکھ کے قریب بنگالی آباد ہیں۔ بنگالی پاڑہ کے علاوہ ایک کالونی ایسی ہے جس کا نام چٹاگانگ کالونی ہے۔ جس کی وجہ یہاں آباد بنگالی ہیں۔ یہاں کی مسجد کا نام بنگالی مسجد ہے اور اس کالونی میں آپ کو روایتی بنگالی پکوان بھی ملیں گے۔ چٹاگانگ کالونی کی بنگالی مسجد کے خطیب محمد جمال حسین بتاتے ہیں کہ چٹاگانگ کالونی خود ہی ظاہر کرتی ہے کہ یہاں مشرقی پاکستان کے لوگ آباد ہیں۔ یہاں کی آبادی پاکستانی بنگالی شہریوں پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان نے پاکستان کے بانیان کو جنم دیا۔ ایمانی جذبے سے لبریز پاکستان میں رہنے والے یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ ان لوگوں...
    کراچی: پاک کالونی پولیس نے ہارون آباد کے ایم سی کمپاؤنڈ میں ایک گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں کے قتل اور تین دیگر بھائیوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او پاک کالونی، ملک ممتاز نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں متضاد معلومات سامنے آئیں کہ واقعہ بھائیوں کے درمیان کسی تنازعے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان گھر کے اندر گھس کر حملہ آور ہوئے تھے۔ مذکورہ واقعہ میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے اور 3 زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹیگیشن...
    پاک کالونی پولیس نے ہارون آباد کے ایم سی کمپاؤنڈ میں قائم گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں کے قتل اور 3 بھائیوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پاک کالونی ملک ممتاز نے بتایا کہ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں بتایا ابتدائی طور پر متضاد باتیں سامنے آرہی تھیں کہ بھائیوں میں آپس میں جھگڑا ہوا ہے تاہم تحقیقات میں واقعہ نامعلوم ملزمان کا گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرنے سے پیش آیا ہے۔ پاک کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے جو مزید چھان...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 5ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود حسن اولیاء گوٹھ ندی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ، گرفتار ڈاکو ئوں کی شناخت 24سالہ زاہد حسین عرف بادشاہ ولد نور قادر۔ 26سالہ تنویر ولد فقیر محمدا ورافتخار ولد حبیب الرحمن ے ناموں سے ہوئی ۔
۱