کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پاک کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔
ایس ایچ او پاک کالونی انور علی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مچھلی مندی کباڑ مارکیٹ پنکھا ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے، مقتول کی شناخت 35 سالہ عمر فاروق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ لین دین کا تنازعہ معلوم ہوا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ مقتول اسی علاقہ کا رہائشی تھا اور اس حوالے سے مقتول کے اہلخانہ سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کا گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔