کراچی: لیاری ندی سے نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔
لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوائی اور ضابطے کی کار روائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔
پاک کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔