کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے موقع سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
مزید پڑھیں: کراچی، شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی پر ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہو گیا
پڑھیں:
کراچی، جمعہ حمائتی گوٹھ کے کھلے مین ہول سے کمسن بچے کی لاش برآمد
کراچی:شہر قائد میں سکھن کے علاقے بھینس کالونی جمعہ حمائتی گوٹھ میں مین ہول سے کمسن بچے کی لاش ملی ہے۔
ایس ایچ او سکھن ملک سلیم نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال کر جناح اسپتال منقتل کر دی ہے۔
متوفی بچے کی شناخت 2 سالہ سمیر ولد عامر کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا۔
متوفی گزشتہ شب گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیرے کی وجہ سے کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔