پاک کالونی میں پولیس سے مقابلے میں3ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 5ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود حسن اولیاء گوٹھ ندی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ، گرفتار ڈاکو ئوں کی شناخت 24سالہ زاہد حسین عرف بادشاہ ولد نور قادر۔ 26سالہ تنویر ولد فقیر محمدا ورافتخار ولد حبیب الرحمن ے ناموں سے ہوئی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں صباء سینیما کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔
پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت محمد فہیم تونیو کے طور پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر جرائم میں استعمال ہو رہی تھی۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے، جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا پتہ چلایا جا سکے۔