2025-07-26@07:03:14 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی»:
سٹی42: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد مختلف چارجز اور ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں. رپورٹ کے مطابق فی لیٹر قیمت میں اضافے کا بڑا حصہ مختلف اقسام کے چارجز اور لیویز پر مشتمل ہے۔ یکم جولائی 2025 سے ڈیزل 10 روپے 39 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل 262.59 سے بڑھ کر 272.98روپے تک پہنچ گیا ہے۔ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے ہے، ایک لیٹر ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 74روپے 51پیسے کی وصولی جاری، ایک لیٹر ڈیزل پر نیا ٹیکس کاربن لیوی 2روپے 50پیسے عائد کیا گیا ہے، ڈیزل فی لیٹر پر آئل مارکیٹنگ مارجن...
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لئے پٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل کی قیمت 10.39 روپے فی لٹر بڑھا دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2025ء ) حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جانے کے باوجود پٹرول سستا نہ کیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مئی کے بقیہ 16 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے سستا کر دیا گیا۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 68 پیسے جبکہ مٹی کا تیل بھی 5 روپے 4 پیسے سستا کر دیے گئے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے مقرر کر دی گئی...
حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے کی کمی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ خیال رہے...
وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی مرضی سے بڑھانے کے اختیارات حاصل کرلے جب کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل کی کوئی زیادہ سے زیادہ حد برقرار نہیں رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے یہ حد 60 روپے فی لیٹر تک تھی جسے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر تک مقرر کیا تھا لیکن اب صدارتی آرڈیننس کے بعد کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ منگل کوپٹرلیم مصنوعات پر لیوی کے لیے ففتھ شیڈول ختم کرنے کا صدارتی آرڈیننس کیا گیا ہے جس سے حکومت کو پیٹرولیم لیوی مرضی سے بڑھانے کے اختیارات مل گئے۔ ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے مطابق ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی کی حد...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمیاں کمی کے باوجود وفاقیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم لیوی بڑھا دی ہے اس سلسلہ میںصدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں 8روپے اضافے کاآرڈیننس جاری کیا گیا ہے. صدارتی آرڈنینس کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا، حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی تھی نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیٹرول لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول کو ختم کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول ختم کردیا گیا ہے۔آرڈیننس کے مطابق ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی کی حد کی پابند تھی مگر ففتھ شیڈول ختم ہونے سےحکومت پر لیوی کی حدکی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ ففتھ شیڈول ختم ہونے سے حکومت لیوی کی کوئی بھی قیمت عائد کرسکتی ہے جب کہ اس سے قبل ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی 70 روپے فی لیٹر تک لینے کی پابند تھی۔ فواد خان کی بھارتی فلم کے پہلے گانے...
وقاص عظیم: حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کے ریلیف سے محروم کر دیا، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا دی۔ تفصیلات کےمطابق پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، پیٹرول پر لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر بڑھا دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 70 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کر دی گئی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کااطلاق آج سے ہوگا۔ وفاقی...
ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔ صدرمملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کے تحت پیٹرولیم لیوی آرڈیننس سے شیڈول 5 کو نکال دیا گیا۔ آرڈیننس کا شیڈول 5 پیٹرولیم لیوی کے ریٹ سے متعلق ہے۔ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔ پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے...
اسلا م آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میںکمی نہیں کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا گیا۔ پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔پیٹرول پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78روپے 72 پیسے کردی گئی ہے۔ڈیزل پر لیوی 7 روپےایک پیسےفی لیٹربڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسےفی لیٹرکر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کے اعلان کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں 10،10 روپے اضافہ کر کے شہریوں کو بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکسن کے مطابق 16 مارچ سے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بھی 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، ڈیزل پر بھی لیوی 10 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔ حکومت کے اس...