2025-09-17@22:56:24 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«کو ری ٹویٹ»:

    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیاہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں،  جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے...
    سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر بانی پی ٹی آئی کی بڑی ہمشیرہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے اپنی ٹویٹ میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بیٹوں کے ویزوں سے متعلق ٹویٹ کیا، اگر بچوں کے پاس NICOP ہے تو انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری نے کہا کہ اگر سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر علیمہ خان کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی ٹویٹ میں سلیمان...
    فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گُڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، پاکستانی عوام کو امریکی صدر کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے سودے/منصوبے آئین کے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں۔ آئین کے لحاظ سے تمام زمینوں، معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے مغربی ایما پر کیے گئے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے، حکومت کو مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے اور...
    بھارت میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جو ہنوتوا کے غنڈوں کے ہاتھوں سے محفوظ ہو اور مسلمان شوبز اسٹارز کو تو ہر قدم پر عصبیت جھیلنا پڑتی ہے۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کے ساتھ ہوا جو پہلے ایک گینگ کے نشانے پر ہیں اور قاتلانہ حملوں سے بال بال محفوظ رہے ہیں۔ اس بار سلمان خان کو ہندوتوا کے غنڈوں نے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ اور بے جا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ سلمان خان کا صرف اتنا قصور تھا کہ انھوں نے جنگ بندی کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے سیز فائر پر شکر ادا کیا تھا۔ مودی سرکار کے اکسائے ہوئے تربیت یافتہ...
    اپنے ایک ٹویٹ میں اکرم امام اوغلو کا کہنا تھا کہ عدالت میں ہونے والی کارروائی انصاف سے کوسوں دور ہے۔ جس میں بغیر کسی مقدمے کے سزاء سنائی جا رہی ہے۔ میں اپنی قوم کو اس نظام کیخلاف کھڑا ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے مئیر "اکرم امام اوغلو" کو کرپشن کے الزامات میں جیل بھجوا دیا۔ عدالت کے اس اقدام کو حکومت کے مخالفین سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں۔ وہ ترکیہ کے آئندہ انتخابات میں ریپبلکن پیپلز پارٹی کی جانب سے "رجب طیب اردگان" کے صدارتی حریف ہیں۔ وہ اس عدالتی فیصلے یا سیاسی انتقام کے بعد سرکاری طور استنبول کی مئیرشپ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ اپنی...
    اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ جیل سے متعلق معاملات پر فیصل چوہدری کو بطوروکیل تبدیل کردیاگیا ،اب جیل سے متعلق معاملات وکیل چوہدری ظہیرعباس دیکھیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ فیصل چوہدری کو جیل سے باہرآکرٹویٹ نہیں کرنی چاہئے تھی،انہیںکہاگیاتھاکہ کوئی بیان نہیں دینا، جیل کے اندرمعاملات میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کے تحت سیاسی قیادت کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سے دورکیاجارہاہے،اس شکایات کو لے کر سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کی تبدیلی معمول کی بات ہے وہ نہیں کہہ سکتے کہ فیصل چوہدری بھی اس...
    امریکا کے ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک 2022 میں ٹویٹر خریدنے کے بعد اس کی ترقی کے دعوے کرتے آرہے ہیں تاہم اب اپنے ملازموں کو کیے گئے ای میل میں سے ٹویٹر کی خراب مالی حالت کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق ایلون مسک نے ایکس یعنی سابقہ ٹویٹر کے ملازمین کو ای میل لکھ کر کمپنی کی خراب مالی حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جریدے کے مطابق ایلون مسک نے لکھا کہ کمپنی مالی اعتبار سے نہایت نازک صورت حال میں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ روکا ہوا ہے، آمدنی غیرمتاثر کن ہے اور ہم بمشکل خسارے کو روک پارہے ہیں۔ امریکی سرمایہ دار...
    سیالکوٹ‘ پشاور‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + بیورو رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ ایک سال مکمل کرنے پر کیک کاٹا اور شیلڈز تقسیم کیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال، صدر چمبر آف کامرس اکرام الحق، ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز ابوبکر اور منیجر بی ایف سی سید حیدر منیر کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر آٹومیشن کی جانب سفر ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات سے مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں تو ان کی ملاقات کروانے میں کوئی مضحکہ نہیں تاہم ٹویٹ کے بعد مذاکرات اتمام...
۱