بھارت میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جو ہنوتوا کے غنڈوں کے ہاتھوں سے محفوظ ہو اور مسلمان شوبز اسٹارز کو تو ہر قدم پر عصبیت جھیلنا پڑتی ہے۔

ایسا ہی کچھ بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کے ساتھ ہوا جو پہلے ایک گینگ کے نشانے پر ہیں اور قاتلانہ حملوں سے بال بال محفوظ رہے ہیں۔

اس بار سلمان خان کو ہندوتوا کے غنڈوں نے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ اور بے جا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

سلمان خان کا صرف اتنا قصور تھا کہ انھوں نے جنگ بندی کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے سیز فائر پر شکر ادا کیا تھا۔

مودی سرکار کے اکسائے ہوئے تربیت یافتہ انتہاپسند غنڈوں نے اداکار سلمان کے ساتھ پوسٹ پر بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔

جس پر سلمان خان کو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔ بھارت میں اظہار رائے کی بنیادی حق پر قدغن کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی سوارا بھاسکر سمیت مسلم برادری کے لیے نرم دل رکھنے والے اور مودی کی نفرت آمیز پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ یہی کچھ کیا جاتا رہا ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

اسرائیل کیساتھ بالواسطہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، شامی صدراحمد الشرع

دمشق (اوصاف نیوز)شامی صدر احمد الشرع کہنا تھا کہ ان کا ملک حالیہ کشیدگی میں بگاڑ روکنے کیلئے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یورپ کے اپنے پہلے دورے کے دوران پیرس میں کہی ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران وہ وہ مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے گزشتہ ہفتے شام کے کچھ حصوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور کہا تھا کہ ان حملوں کا مقصد ملک میں دروز اقلیت کا تحفظ کرنا ہے جن پر حکومت نواز جنگجو حملہ کر رہے ہیں۔

پیرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شامی صدر احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے، صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے ثالثی کے ذریعے بالواسطہ بات چیت ہو رہی ہے۔ مقصد ہے کہ معاملہ قابو سے باہر نہ ہو۔ اس دوران انہوں نے ثالثوں کی شناخت نہیں بتائی۔

احمد الشرع کا یہ دورہ شام میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوبارہ پیدا ہونے کے درمیان ہو رہا ہے۔ احمد الشرع نے 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا اقتدار سنبھالا تھا۔

یاد رہے یورپی یونین نے شام میں تیل، گیس اور بجلی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ نقل و حمل، ہوا بازی اور بینکنگ کے شعبوں میں اپنی پابندیوں کو نرم کرنا یا ختم کرنا شروع کر دیا ہے۔
چینی بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگ گئے، گانا سوشل میڈیا پر وائرل

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کو سیز فائر سے متعلق ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا
  • اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی خیانت ہے، نبیہ بیری
  • ‘آپریشن سندور’ فلم کے اعلان پر بھارتی ڈائریکٹر کو معافی مانگنی پڑگئی
  • سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
  • سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
  • اسرائیل کیساتھ بالواسطہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، شامی صدراحمد الشرع
  • کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں، وزیر دفاع
  • آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
  • پاک بھارت کشیدگی؛ آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ